Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم گڈ بائے کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ اور رشمیکا مندانا اہم رول میں

فلم گڈ بائے

فلمی ڈسک، 4 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ساؤتھ اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم گڈ بائے اکتوبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے- یہ ایک فیمیلی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جسے وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے-

 

بگ بی 79 سال کے ہوچکے ہیں اور اس عمر میں بھی نوجوان ایکٹرس کو اپنی زبردست اداکاری سے پچھے چھوڑ دیتے ہیں، اس عمر میں بھی وہ اپنے کام کو لیکر سنجیدہ ہیں-

 

سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول شو کون بنے گا کروڑ پتی کو ہوسٹ کرنے والے امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم کو لیکر لائم لائٹ میں بے ہوئے ہیں-

حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم گڈ بائے کا پوسٹر شیئر کیا ہے- ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے-

 

امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم گڈ بائے کا پوسٹر شیئر کیا- پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا : خاندان سب سے خاص، جب کوئی نہیں ہوتا پاس، تب بھی رہتا ہے انکا احاس-

 

اس پوسٹر میں امیتابھ بچن کرتا پائجامہ پہنے اور ہاف جیکٹ پہنے پتنگ اڑا رہے ہیں- آنکھوں پر لگا چشمہ اور سفید بال انکی زندگی کے جدوجہد کو بیاں کررہے ہیں-

 

امتیابھ کے ٹھیک پچھے ہی فلم پشپا کی اداکارہ رشمیکا مندانا نظر آرہی ہے- جو امیتابھ کو ڈھیل دے رہی ہے-
اس پوسٹ کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ ، رشمیکا کے والد بنے ہیں اور نینا گپتا انکی ماں کے کردار میں نظر آسکتی ہے-

یہ فلم 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم سے ہی اداکارہ رشمیکا بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہے-

اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ رشمیکا نے لکھا، ‘پاپا اور میں 7 اکتوبر کو آپ کے اہل خانہ سے ملنے آ رہے ہیں۔ یہاں دیکھے فلم گڈ بائے کا نیا پوسٹر-

 

کنڑ فلم اداکارہ رشمیکا نے نیشنل کرش کا ٹیگ حاصل کیا ہے۔ وہ آخری بار سپر اسٹار اللو ارجن اسٹارر فلم پشپا میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں اداکارہ رشمیکا نے سری وللی کا کردار ادا کرکے سب کا دل جیت لیا۔

 

اب اداکارہ فلم گڈ بائے کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم کے علاوہ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی آنے والی فلم مشن مجنو کو لے کر بھی زیر بحث ہیں۔

 

بتادیں کہ فلم گڈ بائے کو وکاس بہل نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے- جبکہ اس فلم کو پروڈیوس شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے کیا ہے-

Tags:

You Might also Like