Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار سدیش بیری

سدیش بیری

فلمی ڈسک، 3 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی سینما میں کئی ایسے چہرے ہیں جنہوں نے سائیڈ رول نبھاتے ہوئے بھی فلم انڈسٹری میں نام کمایا اور اپنی الگ پہچان بنائی- فلموں میں معاون کردار نبھا کر فلم کو کامیابی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کیے-

فلم میں بڑے اسٹارس ہوں تب بھی معاون اداکار اپنی چھاپ چھوڑ جاتے ہیں اور وہ کردار ہمیشہ کے لیے تاریخ بن جاتا ہے- اور اسی کے لیے ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے- ایسا ہی ایک کردار فلم بارڈر میں سدیش بیری نے ادا کیا تھا جو ناظرین کو آج بھی دیا ہے-

سال 1997 میں آئی فلم بارڈر بالی ووڈ کی ٹاپ فلموں میں سے ایک ہے- یہ فلم آپ نے بھی ضرور دیکھی ہوگی- اگر یہ فلم آپ کو یاد کریں گے تو آپ کو متھرا داس ضرور یاد آئیں گے، جو جنگ کے وقت سنی دیول سے چھٹی مانگ کر گھر جانے لگتا ہے جسے چھٹی منگانے پر سنی دیول غصہ ہوجاتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sudesh Berry (@sudeshberry)

متھرا داس کے کردار کو مشہور ایکٹر سدیش بیری نے نبھایا تھا، وہ کئی فلموں میں ویلن کے رول میں بھی نظر آچکے ہیں- سدیش بیری لیڈ ایکٹر کے طور تو اپنی پہچان بنانے میں ناکامیاب رہے، لیکن بطور ویلن انہوں نے خوب نام کمایا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sudesh Berry (@sudeshberry)

 

سدیش بیری فلموں کے بعد چھوٹے پردے پر بھی نظر آئے، وہ آج کی تاریخ میں ٹی وی انڈسٹری کا بھی ایک مشہور نام ہے-

ٹی وی اداکار سدیش بیری کی پیدائش 20 جولائی 1960 کو ممبئی میں ہوئی- انکی اہلیہ کا نام سریتا بیری اور بیٹے کا نام سورج بیری ہے- سدیش بیری ایک ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہے

انہیں شہرت مہابھارت، بارڈر، دوردرشن کے سیریل سراغ-دی کلو، فلم کارگل، جیسے شوز اور فلمز سے ملی- سال 89-1988 تک دوردرشن پر نشر ہوئے شو مہابھارت سے سدیش نے ڈیبیو کیا شو میں انہوں نے ویچتراویریا کا کردار نبھایا-

سدیش نے سال 1998 میں آئی فلم خطروں کے کھلاڑی سے بالی ووڈ میں اپنی فلمی انگیز کی شروعات کی تھی-
حالانکہ اصل پہچان انہیں سال 1990 میں آئی فلم گھائل سے ملی، اس فلم میں وہ سنی دیول کے ساتھ جیل میں انکے ساتھی بنے تھے- اسکے بعد سدیش بیری کو سال 1992 میں دوردرشن کے شو کشش میں دیکھا گیا-

بتادیں کہ ونش، یدھاپتھ، میں لیڈ رول نبھانے والے سدیش بیری کو پہچن سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر ہی ملی-
سدیش بیری کے فلموں کی بات کریں تو وہ آرمی، بارڈر، ریفوجی، ایل او سی کارگل، ٹینگو چارلی، جیسی فلموں میں نظر آئے-