Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو اداکارہ رشمیکا مندانا بالی ووڈ میں انٹری کو تیار

رشمیکا مندانا

فلمی ڈسک، 13 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا کی تیلگو زبان میں حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم پشپا: دی رائز کو ملک بھر میں ناظرین سے تعریف ملی-

اداکارہ رشمیکا فلم کو ملی تعریف سے کافی خوش ہے اور انہوں نے امید جتائی کہ لوگ انکی آنے والی ہندی فلم مشن مجنو اور گڈبائے کو بھی پسند کریں گے-

فلم انڈسٹری میں حال ہی میں پانچ سال پورے کرنے والی اداکارہ نے سال 2016 میں کنڑ فلم کریک پارٹی، سے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا-

 

اسکے بعد انہیں تیلگو فلم گیت گووندم، دیوادس، ڈیئر کامریڈ، سلطان (تامل) اور یجمان (کنڑ) جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی-

رشمیکا مندانا (25 سالہ) بالی ووڈ میں اپنی انگیز کی شروعات کرنے کو لیکر پرجوش ہیں، جہاں وہ سدھارتھ ملہوترا کی جاسوسی تھریلر فلم مشن مجنو، اور امیتابھ بچن کے ساتھ گڈ بائے میں نظر آئیں گی-

رشمیکا مندانا نے پی ٹی آئی- بھاشا سے کہا سال 2021 کے آخر میں ریلیم ہوئی میری ایک فلم پشپا تھی اور اس بات کے لیے بہت شکرگذار ہوں کہ ہر سال میری ایک فلم ریلیز ہوتی ہے-

کوویڈ19 سے پہلے میری فلم ہٹ ہوئی تھی اور ان گذرے سالوں میں بھی، میں امید کررہی ہوں کہ سال 2022 میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے-

میں امید کررہی ہوں کہ جن ہندی فلموں مشن مجنو، اور گڈ بائے سے میں جڑی ہوں، وہ بھی اچھا مظاہرہ کریں- میں بہت خوش ہوں کہ یہ دونوں فلمیں بنی، پشپا کے ساتھ یہ سال بہتری کے ساتھ ختم ہوا-

سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم مشن مجنو سال 1970 کے دہائی میں ہوئی حقیقی واقعات سے متاثر ہے- اس کی کہانی میں حب الوطنی کے جذبے پر زور دیتی ہے۔

اس فلم میں دیکھایا جائے گا کہ کیسے یہ را ایجنٹس دو ملک کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

بتادیں کہ رونی اسکرووالا “اری”: دی سرجیکل اسٹرائیک جیسی فلموں کے بعد مشن مجنو لیکر آئے ہیں-

رشمیکا کی پیدائش کرناٹک کے ویراجپیت شہر میں 5 اپریل 1996 کو ہوئی،رشمیکا اپنے والدین مدن مندانا اور سُمن مندانا کی سب سے بڑی بیٹی ہے

Tags:

You Might also Like