Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کی بھانجی علیزہ کی فلم فرے کا ٹیزر جاری

علیزہ اگنی ہوتری

سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کی پہلی فلم فرے ریلیز کے لیے تیار-

علیزے کی پہلی فلم فرے کا ٹیزر سامنے آ گیا ہے جس میں کافی راز بھی نظر آ رہا ہے۔


فلمی ڈسک، 26 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کے ڈیبیو کولیکر کافی وقت سے بحث تھی- آخر کار انکی ڈیبیو فلم فرے کی پہلی جھلک سامنے آگئی-

 

 

 

 

سلمان خان فلمز میں تیار اس فلم کی چھوٹی سی جھلک ناظرین کے درمیان تھریلر پیدا کرنے میں کامیاب رہی-

 

 

 

 

سلمان نے فلم فرے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی، علیزہ اگنی ہوتری کی فلم سینما گھروں میں بڑے پردے پر جلد ہی پیش ہوگی-

 

 

 

حالانکہ سلمان کے اس پوسٹ پر بہت سارے لوگوں نے ان سے ردعمل کیا ہے کہ جلد سے جلد وہ ٹائیگر 3 کا ٹیزر دیکھائے- ان کے مداحوں نے علیزہ اگنی ہوتری اور فلم کی ٹیم کو بیسٹ آف لک کہا ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

 

 

 

فلم فرے’ کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سومیندر پادھی نے کی ہے اور اس میں علیزہ، زین شا، ساحل مہتا، پرسنا بشت، رونیت بوس رائے اور جوہی ببر سونی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم فرے 24 نومبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

 

علیزہ اگنی ہوتری اپنےاسٹائل اور خوبصورتی کو لیکر آئے دن سرخیوں میں رہتی ہے- وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے اور انسٹاگرام پر انکی ایک سے بڑھ کر ایک تصویر ہے-

 

 

 

 

 علیزہ اگنی ہوتری سلمان کی بہن الویرا اور اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہے-

بتادیں کہ علیزہ اگنی ہوتری اس سے پہلے اپنی آنٹی کے برائیڈل ویئر کے لیے بھی ماڈلنگ کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like