Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کرنے جارہی ہے بالی ووڈ ڈیبیو

علیزہ اگنی ہوتری

فلمی ڈسک، 23 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے کافی وقت سے فلم میکر اتل اگنی ہوتری اور سلمان کی بہن الویرا خان کی بیٹی علیزہ اگنی ہوتری کی بالی ووڈ میں ڈیبیو کی بحث ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

علیزہ اگنی ہوتری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سومیندر پادھی کی آنے والی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے- ہدایت کار کو انکے کلٹ شو جمتارا 1 اور 2 کے لیے جانا جاتا ہے-

 

سومیندر ایک ایسے ہدایت کار ہیں جنہوں نے کیمرے کے پچھے خود کی الگ جگہ بنائی ہے- انہوں نے اپنی فلم بدھیا سنگھ بورن ٹو رن کے لیے باوقار قومی ایوارڈ بھی جیتا-

 

سال 2022 میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے- یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہونے کی امید ہے-

 

بتادیں کہ سلمان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری بھی اپنے اسٹائل اور بیوٹی کو لیکر آئے دن سرخیوں میں رہتی ہے- وہ سوشل میڈیا پربھی کافی ایکٹیو رہتی ہے اور انسٹاگرام پر انکی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت فوٹوز ہیں-

 

کچھ وقت پہلے علیزہ کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تھا، جسکے انہوں نے ایک جیولری برانڈ کا اشتہار کیا تھا- اس میں انکی خوبصورتی اور ادائیں دیکھ مانا جارہا ہے کہ وہ خود کو ایکٹینگ میں ڈیبیو کے لیے تیار کررہی ہیں-
ورزش پر خصوصی توجہ دیتی ہے علیزہ

 

سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، جن میں علیزہ ورک آؤٹ کرتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیتی ہیں۔

Tags:

You Might also Like