Type to search

ٹی وی اور فلم

سیامی کھیر کی فلم 8 اے ایم میٹرو ریلیز

سیامی کھیر

فلمی ڈسک، 23 مئی (ذرائع) انوراگ کیشپ کی فلم چوکڈ : پیسہ بولتا ہے، سے بحث میں آئی اداکارہ سیامی کھیر ان دنوں اپنی نئی فلم 8 اے ایم میٹرو کو لیکر سرخیوں میں ہے- سیامی کھیر اس فلم میں ایک مراٹھی خاتون کے کردار میں ہے اور انکے کردار کا نام اراوتی ہے-

 

 

 

اراوتی ناندیڑ سے حیدرآباد اپنی حاملہ بہن کی دیکھ بھال کے لیے جاتی ہے، اراوتی کو ٹرین میں اکیلے سفر کرنے سے ڈر لگتا ہے، لیکن ہاسپٹل جانے کے لیے انکے پاس یہی ذریعہ ہے، اسی سفر کے دوران شروع ہوتی ہے ایک لو اسٹوری، اور شادی شدہ اراوتی کی زندگی میں ایک شادی شدہ شخص گلشن دیویا کی انٹری ہوجاتی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyami Kher (@saiyami)

اپنی اسی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ سیامی نے کہتی ہے انہوں نے فاسٹ اینڈ فیورس کے لیے بھی آڈیشن دیا تھا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyami Kher (@saiyami)

 

 

فلم من مرضیاں کی اداکارہ سیامی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے انوراگ کیشپ نے انکی ملاقات ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راج رچاکونڈا سے کروائی-

 

 

سیامی نے کہا کہ انکی اب تک کی ساری فلموں کے سیٹ اپ کافی بڑا رہا ہے، لیکن یہ فلم آزاد تھی اور سیٹ اپ کافی نیا تھا- انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس فلم کی اسکرپٹ پڑھ رہی تھی تو انہیں لنچ باکس جیسی کہانی لگ رہی تھی-

 

انہوں نے کہا کہ انہیں کئی بار ہیروئین کے رول کے لیے سرجری کی بھی صلاح دی گئی، انہوں نے کہا، مجھے کئی بار کہا گیا کہ لپ جاب کروالو، باڈی پر یہ کروا لو، وہ کروا لو، ناک کی سرجری کروا لو، ایسی ہی صلاح ملتی تھی اور میں جی سر کہے کر گھر آجاتی تھی-

 

راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم من مرضیاں سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سیامی نے کہا کہ اب چیزیں بدل رہی ہے کیونکہ اب جو قدرتی ہے اسے منایا جاتا ہے انہوں نے کہا یہ بدلاؤ گذشتہ چھ سے سات سال میں آیا ہے-

 

بتادیں کہ اداکارہ سیامی کھیر فلموں کے علاوہ ریسنگ کے لیے بھی مشہور ہے، وہ اب تک دنیا بھر کے کئی ریسنگ مقابلے میں حصہ لے چکی ہے اور ہندوستان کا نام روشن کرچکی ہے-

 

سیامی کھیر کی پیدائش ادویت کھیر اور اترا مہاترے کھیر کے گھر سال 1992 میں ہوئی، وہ سابق مس انڈیا ہے۔ وہ اداکارہ اوشا کرن کی پوتی اور تنوی اعظمی کی بھانجی ہیں۔

 

سیامی کھیر سال 2015 میں تیلگو فلم رے، سے اپنا آغاز کیا اور سال 2016 میں فلم مرزایا میں اداکار ہرش وردھن کپور کے ساتھ کام کیا- اور سال 2020 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ میانک شرما کی ویب سیریز بریتھ میں نظر آئیں۔

Tags:

You Might also Like