Type to search

ٹی وی اور فلم

بہترین اداکارہ کے علاوہ سیامی کھیر ایک شاندار ریسر ہیں

اداکارہ سیامی کھیر

فلمی ڈسک، 30 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور اداکارہ سیامی کھیر فلموں کے علاوہ ریسنگ کے لیے بھی مشہور ہے، وہ اب تک دنیا بھر کے کئی ریسنگ مقابلے میں حصہ لے چکی ہے اور ہندوستان کا نام روشن کرچکی ہے-

اداکارہ سیامی کھیر جو پہلے سال 2020 میں نیدرلینڈ میں آئرن مین 70.3 ریس میں حصہ لینے کے لیے تیار تھی، عالمی وبا کی وجہ سے اسکا حصہ نہیں بن سکی-

انوراگ کیشپ کی فلم چوکڈ : پیسہ بولتا ہے، سے بحث میں آئی اداکارہ سیامی اپنی فیٹنس کے لیے مشہور دنیا کے الگ الگ حصوں میں کئی میراتھن دوڑ چکی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyami Kher (@saiyami)

 

اب خبر ہے کہ اس بار اداکارہ سیامی نیوزی لینڈ میں آئرن مین ریس کے چیلنج کا سامنا کریں گی اور اسکے لیے انہوں نے اپنی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے-

سیامی پوری طرح سے ہیلتھ فریک ہے- وہ ورک آوٹ کرنا پسند کرتی ہے اور ہر طرح سے خود کو فٹ رکھتی ہے، پھر چاہے وہ جم سے ہو، آوٹ ڈور کھیل کھیلنا ہو، تیراکی کرنا ہو، صحت مند کھانا ہو یا سادہ طرز زندگی کا انتخاب ہو-

اداکارہ سیامی نے کہا، میں نے ہمیشہ اپنے لیے فیٹنس کے ہدف مقرر کیے ہیں، مکمل میراتھن (42 کلومیٹر) کو بیکٹ لسٹ سے ہٹا دیا تھا لیکن اگلا ہدف آئرن مین تھا-

میں اسکے لیے پوری طرح سے تیار تھی اور نیدرلینڈ میں 2020 کی دوڑ کے لیے واقعی میں مایوس تھی کہ میں ایسا نہیں کرسکی، دوڑ اب ہوگی، یہ جانے بنا اپنے آپ کو حوصلہ افزائی رکھنا ذہنی طور سے بہت چیلنج بھرا ہے-

شکر ہے کہ اب چیزیں بہتر ہے، میں اس سال کے آخر میں گوا میں کرنے کا ہدف بنا رہی ہوں، میرے پاس بیک ٹو بیک کام ہورہا ہے اس لیے ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا اور بھی چیلنج بھرا ہے لیکن ابھی تک میں ٹریک پر ہوں-

ماڈل ملند سمن ایک واحد اداکار ہے جنہوں نے آئرن مین کو پورا کیا ہے اور سیامی کی خواہش ہے کہ وہ اگلی ہو- اس درمیان، کام کے محاذ پر، سیامی اگلی بار آر بالکی کی آنے والی اسپورٹس فلم ڈرامہ، گھومر میں ابھیشک بچن کے ساتھ نظر آئیں گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyami Kher (@saiyami)

 

سیامی کھیر کی پیدائش ادویت کھیر اور اترا مہاترے کھیر کے گھر سال 1992 میں ہوئی، وہ سابق مس انڈیا ہے۔ وہ اداکارہ اوشا کرن کی پوتی اور تنوی اعظمی کی بھانجی ہیں۔

سیامی کھیر سال 2015 میں تیلگو فلم رے، سے اپنا آغاز کیا اور سال 2016 میں فلم مرزایا میں اداکار ہرش وردھن کپور کے ساتھ کام کیا- اور سال 2020 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ میانک شرما کی ویب سیریز بریتھ میں نظر آئیں۔

Tags:

You Might also Like