Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم وائلڈ ڈاگ کی بولڈ “را ایجنٹ” سیامی کھیر

سیامی کھیر

فلمی ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا آپ کو سیامی کھیر یاد ہے- وہیں سیامی جنہوں نے راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم مرزیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا- سیامی کا ڈیبیو ناکامیاب رہا، جسکے بعد وہ بالی ووڈ سے غائب ہوگئی- لیکن اب سیامی نے دھمال مچانے کے یلے اپنی کمر کس لی ہے- سیامی اب ساؤتھ کی “را ایجنٹ” بننے جارہی ہے- دراصل سیامی نے ساؤتھ کے سپر اسٹار اکینینی ناگرجنا کی فلم والڈ ڈاگ سائن کی ہے-

اس فلم میں سیامی زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گی – فلم کی کہنا سچے واقعات پر مبنی ہے- جس میں ناگرجنا این آئی اے افسر بنے ہیں- سیامی پچھلے ہفتے کافی وقت سے ممبئی میں را ایجینٹ کی ٹریننگ لے رہی ہے- سیامی نے مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے- انہوں نے رتیش دیشمکھ کے مقابلے مراٹھی فلم مولی میں کام کیا تھا، جو بلاک بسٹر رہی تھی- سیامی نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی، بھلے ہی انہوں نے فلموں میں ڈیبیو 2016 میں کیا ہو، لیکن ایکٹینگ سے انکا رشتہ کافی پرانا رہا ہے- سیامی کی آنٹی تنوی اعظمی اپنے زمانے کی ایک مقبول اداکارہ رہی ہے-

فلموں میں آنے سے پہلے سیامی کھیر کرکٹر رہ چکی ہے- وہ اس وقت مہاراشٹرا کے لیے کرکٹ کھیلتی تھی- کرکٹ کھیلنے کے علاوہ سیامی بیڈمنٹن پلیئر بھی رہی ہے- ایک انٹرویو میں سیامی نے بتایا تھا کہ وہ نیشنل لیول کی بیڈمنٹن پلیئر رہی اور ایک جونیئر ٹورنامنٹ کے دوران سائنا نہوال کے مقابلے بھی کھیلی – خیر اب سیامی ایکٹینگ کی دنیا میں اپنے جلوے بکھیر رہی ہے بھلے ہی انکا بالی ووڈ ڈیبیو فلاپ رہا ہو، لیکن ہٹ مراٹھی ڈیبیو کے بعد اب سیامی کی نظر ساؤتھ میں بھی زمانے جمانے کی ہے-

Tags:

You Might also Like