Type to search

ٹی وی اور فلم

انوراگ کیشپ کی ویب سیریز چوکڈ کا ٹریلر ریلیز

Choked saiyami-kher

فلمی ڈسک،21مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کی نیٹ فلکس فلم Choked چوکڈ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- جسے سوشل میڈیا پر بھی کافی اچھا رسپانس مل رہے ہیں- اس فلم میں لیڈ کے طور پر ایک ہاؤس وائف کو چنا گیا ہے- ساتھ ہی ہندوستان میں 2016 کے دوران تاریخی نوٹ بندی کو بھی فلم کی ایک اہم کڑی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے- جو اسکی پوری کہانی میں ہی ایک نیا مور لا دیتی ہے- گذشتہ دن آئے اس ٹریلر کو اب تک 38 ہزار سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے-

نیٹ فلکس پر جلد ہی ریلیز ہونے والی انوراگ کیشپ کی فلم چوکڈ کا ٹریلر دیکھنے میں کافی دلچسپ لگ رہا ہے- اس میں دیکھایا گیا ہے کہ لیڈ اداکارہ سیامی کھیر ایک عام گھریلو خاتون ہے، جو بینک میں کام کرکے اپنا گھر خرچ چلاتی ہے- ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ انکی گھر کی نالی اچانک جام ہوجاتی ہے اور جب وہ اسے چیک کرتی ہیں تو وہاں انہیں نوٹوں کی گڈیاں ملتی ہے- اس سے انکی زندگی اآرام سے چل ہی رہتی ہوتی ہے کہ تبھی ایک دلچسپ مور آجاتا ہے، اس میں ہندوستان کے پی ایم نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہیں، جسکے بعد پوری کہانی ہی بدل جاتی ہے-

چوکڈ میں اسٹوری کو دھیرے دھیرے تھریلر میں بدلتا ہوا دیکھایا گیا ہے- اس فلم میں سیامی کھیر سریتا کا کردار میں نظر آئیں گی، جسکے ارد گرد ہی پوری کہانی گھومتی ہے، وہیں ملیالم ایکٹر روشن میتھو فلم میں سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر نظر آئیں گے، نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم چوکڈ انوراگ کیشپ کی پہلی فلم ہے-

Tags:

You Might also Like