Type to search

ٹی وی اور فلم

پہلی فلم فلاپ ہوتے ہی کئی پراجیکٹ ہاتھ سے نکلے، سیامی کھیر نے بتایا فلم انڈسٹری کا تجربہ

اداکارہ سیامی کھیر

فلمی ڈسک،2مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انوراگ کیشپ کی فلم چوکڈ : پیسہ بولتا ہے، سے بحث میں آئی اداکارہ سیامی کھیر کا ماننا ہے کہ فلموں میں آنے سے پہلے کسی بھی شخص کو ناکامیوں سے لڑنے کا فن آنا چاہیئے، سیامی کھیر نے کہا کہ جب انکی پہلی فلم من مرضیاں باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی تو انکے لیے اگلے پراجکیٹس ختم ہوگئے تھے-

 

View this post on Instagram

 

Meet Raju. The only friend I’v met through the lockdown. #lockdown #lockdown2020 #lockdownlife

A post shared by Saiyami Kher (@saiyami) on

اس دوران انہیں احساس ہوا تھا کہ بالی ووڈ میں ایکٹینگ کو کیریئر بنانے کے لیے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا بھی کافی ضروری ہے کیونکہ اس پروفیشنل میں کئی بار ناکامیابی بھی آپ کے ہاتھ آتی ہے-

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، فلم من مرضیاں کے بعد میرے دو پروجیکٹ ریلیز ہونے تھے لیکن فلم فلاپ ہونے کے بعد ایسا نہیں ہوپایا، ان میں ایک پروجیکٹ منی رتنم کے ساتھ اور اسکے علاوہ دوسرے پروجیکٹ میں مجھے ریپلیس کردیا گیا کیونکہ میری فلم من مرضیاں چل نہیں پائی تھی اور یہ انڈسٹری ایسے ہی کام کرتی ہیں-

غور طلب ہے کہ سیامی نے راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم من مرضیاں سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی، اس فلم کے ساتھ ہی انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور نے بھی اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کیا تھا، سیامی کو اسکے بعد کچھ آفرس ملے لیکن وہ چیلینجنگ رول کی تلاش میں تھی، ایسے میں انہوں نے سال 2018 میں مراٹھی فلم میں کام کیا- جس میں انہوں نے ریتش دیشمکھ تھے-

انہوں نے آگے کہا کہ اسکے بعد میں نے ایمیزون کے شو بریتھ، ہاٹ اسٹار کے شو اسپیشل اوپس، اور انوراگ کیشپ کی فلم چوکڈ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا- میں ایک نیشنل لیول بیڈمنٹن پلیئر ہوں اور مجھے صبر، نظم و ضبط ، مثبت اور ایک فائٹر بننے کی ترغیب دی ہے ، لہذا میں اس صنعت میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

Tags:

You Might also Like