Type to search

ٹی وی اور فلم

نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ سریکھا سیکری کا 75 سال کی عمر میں دیہانت

سریکھا سیکری

فلمی ڈسک 16 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ سریکھا سیکری کا ممبئی میں دیہانت ہوگیا۔  انہوں نے 75 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک (کارڈیک آریسٹ) آنے کی وجہ سے دیہانت کرگلی۔

تین ایوارڈ جیت چکی اداکارہ سریکھا سیکری سال 2020 تک کافی ایکٹیو تھی- وہ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلس میں لگاتار دیکھ رہی تھی لیکن پچھلے ایک سال سے خراب صحت اور لاک ڈاؤن نے انہیں ایکٹینگ سے دور کردیا تھا-

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سریکھا کے دیہانت کے بعد بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انکے ساتھ بدھائی ہو فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نینا گپتا نےبھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کلرس چینل پر نشر ہوئے شو بالیکا ودھو کی اداکارہ اویکا گور نے انکے دیہانت پر غم کا اظہار کیا۔

سپاٹ بوائے سے بات چیت میں اویکا گور نے کہا – میری منٹر سریکھا سیکری جی کے دیہانت کے بارے میں جان کر دکھ ہوا، ہندوستانی سینما کے گریٹ اداکارہ میں سے ایک، ایک لیجنڈ تھی، انہوں نے اسٹارس کو متاثر کیا اور انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا- انکے بارے میں کیا کہوں، انہوں نے ہمیں دیکھایا کہ گریس کے ساتھ کیسے کام کیا جاتا ہے- میرے جیسے لوگوں کے لیے وہ انسپریشن ہے- انکے جیسا کوئی نہیں ہوگا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Avika Gor (@avikagor)

 

سال 2018 میں وہ لقوہ کا شکار ہوئی تھی اور سال 2020 کو انہیں برین اسٹروک ہوا تھا۔

سریکھا کو تین بار نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ انہیں فلم تمس 1988، میمو 1995 اور بدھائی ہو 2018 کے لیے بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔

سریکھا نے بدھائی ہو اور بالیکا ودھو جیسی کئی ہٹ اور مقبول فلموں، سیریل اور یادگار رول نبھائے ہیں۔ آخری بار سریکھا فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی فلم گھوسٹ اسٹوریز میں نظر آئی تھی۔

بتادیں کہ سریکھا سیکری کی پیدائش 19 اپریل 1945 کو ہوئی-

اترپردیش میں پیدا ہوئی سریکھا نے اپنا بچپن المورا اور نینیتال میں گذارا۔ اس اداکارہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ اسکے بعد انہوں نے دہلی میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ جوائن کیا۔ سریکھا کو 1989 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

سریکھا کے والد ایئرفورس میں تھے اور انکی ماں ٹیچر تھی۔ انکی شادی ہیمنت ریج سے ہوئی تھی جس سے انکا ایک بیٹا راہل سیکری ہے۔ راہل ممبئی میں ہے اور آرٹسٹ ہے۔

اداکار نصیر الدین شاہ رشتے میں سریکھا کے بہنوئی لگتے ہیں۔ سریکھا کی بہن منارا سیکری نے نصیر الدین کی پہلی شادی ہوئی تھی۔

سریکھا کو ذیادہ تر دادی کے کرداروں سے ملے۔ کلرس چینل کے مشہور شو بالیکا ودھو میں سریکھا سیکری نے دادی سا کا کردار نبھایا جس میں انہیں خوب پسند کیا گیا۔

یہ سیریل سال 2008 سے 2016 تک آن ایئر رہا۔ اسکے علاوہ پردیس میں ہے میرا دل، سی آئی ڈی، سات پھیرے، بنے گی اپنی بات جیسے کئی سیریلس میں انہیں دادی کے زبردست رولس کیے۔

فلموں میں انہیں قصہ کرسی کا سے 1978 میں ڈیبیو کیا۔ اسکے بعد تمس 1986، لٹل بودھا 1993 ، مامو 1994، نسیم 1995 ، سرفروش ، دل لگی 1999 ، زبیدہ 2001، تم سا نہیں دیکھا 2004 ، دیو ڈی 2009 ، ہمکو دیوانہ کر گئے 2006 ، اور بدھائی ہو جیسی کئی فلموں میں کام کیا-