Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپیکا پاڈوکون نے ای ۔ ٹیکسی اسٹارٹ اپ میں کیا 21 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

فلمی ڈسک،21ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکارہ دپیکا پاڈوکون صرف ایک کامیاب اداکارہ ہی نہیں ہے بلکہ وہ ایک ہنرمند سرمایہ کاری بھی ہے۔ اچھی فلموں کے انتخاب کے ساتھ ہی وہ وقت وقت پر مختلف بزنس کا انتخاب کرتی ہے۔ نئی معلومات کے مطابق دپیکا نے ای۔ٹیکسی اسٹارٹ اپ بلیو سمارٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سال کی شروعات میں یہ پتہ چلا تھا کہ دپیکا نے تین ملین ڈالر یعنی قریب 21 کروڑ روپے کا بلیو اسمارٹ (ملک کی نئی کیب سرویس) نامی کیب سرویس میں سرمایہ کاری کی ہے۔

اس میں صرف الیکٹرک گاڑی کو ہی شامل کیا جائے گا۔ پچھلے ہفتے بلیو اسمارٹ کے شریک بانی پونیت گوئل نے اس مہینے اسکی تصدیق کرچکے ہیں۔ وہ دپیکا کے قیادت والے سرمایہ کاری سے اور پانچ ملین ڈالر ملنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پونیت گوئل نے کہا،، دپیکا کو ہماری کمپنی کا نظریہ پسند ہے۔ وہ جانتی ہے کہ ہماری کاریں مسافر کے لیے محفوظ ہے۔

جب آپ ایک رائیڈ بک کرتے ہیں تو آپ کو رائیڈ ملتی ہے۔ آپ رائیڈ منسوخ کرسکتے ہیں لیکن ڈرائیور رائیڈ منسوخ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہی سب وجہوں سے کی وجہ دپیکا کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے متاثر ہوئی۔ انہوں نے آگے بتایا، دپیکا کی وجہ برانڈ ویلیو بڑھی ہے اسکے ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسکے علاوہ کچھ خواتین ڈرائیور بھی ہماری شروعات کا حصہ بنی ہے۔ تاکہ انہیں بھی روزگار مل سکے۔

غور طلب ہے کہ 2014 میں انہوں نے دیکا نے اپنے والد پرکاش پاڈوکون کے ساتھ مل کر کیے انٹرپرائزز شروع کیا اسکے ساتھ ہی انہوں نے ڈریمس فوڈ اور اسپیس ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ بیلٹریکس ایرواسپیس میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ دپیکا کے ورک فرنٹ کی بات کریںتو وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم چھپاک کے پرموشن میں مصروف ہے۔ یہ فلم اگلے سال 10 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like