Type to search

ٹی وی اور فلم

نرگس فخری برتھ ڈے اسپیشل: ماڈلنگ سے فلموں تک کامیاب سفر

نرگس فخری

فلمی ڈسک،20 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی نرگس فخری آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری سے دور ہے لیکن ایک وقت تھا جب فلم انڈسٹری میں انکے نام کا ڈنکا بجتا تھا- وہی نرگس کی نجی زندگی کے بارے میں بات کریں تو کافی کم عمر سے ہی انہو ںنے اپنے زندگی میں کئی سارے اتار چڑھاؤ دیکھے-

نرگس فخری کی پیدائش 20 اکتوبر 1979 کو نیو یارک کے شہر کوئنس میں محمد فخری اور سابق پولیس افسر میری فخری کے ہاں پیدا ہوئی- نرگس ایک امریکی شہری ہے-

انکے والد پاکستانی ہے اور والدہ چیک ہے- انکی ایک چھوٹی بہن عالیہ ہے- فخری جب 6 چھ سال کی تھی تب انکے والدین کا طلاق ہوگیا- اسکے چند سال بعد والد کا انتقال ہوگیا-

نرگس نے سائکولوجی اور فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ انہیں پڑھائی کرنا بالکل اچھا نہیں لگتا تھا- انہوں نے صرف والدہ کے کہنے پر پڑھائی کی-

فخری نے 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی- انہوں نے سال 2004 میں امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل دو اور تین میں نظر آئی-

نرگس نے کئی بڑے چیلنجوں کے بعد ماڈلنگ میں اپنی جگہ بنائی- انہیں ٹرویل کرنا بہت پسند ہے- وہ دنیا کے کئی مقامات پر جاچکی ہے-

وہ ہندی اور انگلیش فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے سال 2011 میں رومانٹک ڈرامہ فلم راک اسٹار میں پہلا رول ادا کیا- اور وہ بہترین فیمیل ڈیبیو کا ایوارڈ حاصل کیا- انہوں نے سال 2013 میں جان ابراہم کے ساتھ مدارس کیفے میں زبردست کام کیا تھا-

ایک بار ایک انٹرویو کے دوران نرگس نے شادی کو لیکر اپنے خیالات ظاہر کیے تھے- انہوں نے کہا تھا کہ میں پڑھی لکھی ہوں، آزاد ویمن ہوں، تو میرے لیے شادی ضروری نہیں ہے- اسکے علاوہ نرگس نے کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسے جوڑے دیکھے ہیں جو شادی کرنے کے بعد بالکل بھی خوش نہیں ہے- ان سب وجہوں سے میں کبھی شادی کرنا نہیں چاہتی-

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے سابق ایڈیلٹ اسٹار برٹنی ڈیلا مورا کا دیئے انٹرویو میں خلاصہ کیا ہے کہ انہیں پلے بوائے میگزین کے کالج ایڈیشن کے لیے آفر آیا تھا، جسے انہوں نے ٹھکرایا دیا تھا،

نرگس فخر نے اس انٹرویو میں کہا کہ جب میں ماڈلنگ کررہی تھی تو پلے بوائے میگزین کا کالج ایڈیشن آتا تھا، میرے ایجنٹ نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے لیے پوچھ رہے ہیں اور آپ کو بھی انہوں نے منتخب ہے، مطلب پلے بوائے ایک بڑا نام تھا اور بہت پیسہ تھا، لیکن میں نے منع کردیا او رکہا-

شکریہ، میں ایسی ہی اچھی ہوں، اس میں نرگس نے یہ بھی بتایا کہ فلم کو پانے کے لیے انہوں نے کسی ڈائریکٹر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، کیونکہ میں مشہور ہونے کی بھوکی نہیں ہوں-

بتادیں کہ نرگس فخری سے جس نے انٹرویو لیا ہے وہ ایک فحش فلموں میں کام کرتی تھی جن کا نام برٹنی ڈیلا مورا ہے جن کا اصل نام جینا پریسلی ہے- ان کا شمار فحش فلموں کی سر فہرست اداکاراﺅں میں ہوتا تھا- لیکن اب وہ نا صرف فحاشی کے دھندے کو خیرباد کہہ چکی ہیں

نرگس اپنے لو لائف کو لیکر خوب سرخیوں میں رہی ہے- ادے چوپڑا کے ساتھ اپنے افیئر کو لیکر انکے کئی سارے قصے سامنے آئے ہیں-

سال 2012 میں دونوں کے تعلقات میں آئے تھے اور سال 2014 میں دونوں نے بریک اپ کرلیا تھا- بتادیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو تقریبا دو سال تک ڈیٹ کیا- لیکن دونوں نے میڈیا کے سامنے یہ بات قبول نہیں کی-

غور طلب ہے کہ نرگس نے امتیاز علی کی فلم راک اسٹار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اس فلم سے انکی شروعات کو اچھی ہوئی- لیکن وہ بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ نہیں بن پائی-

اسکے بعد انہوں جان ابراہم کے ساتھ مدراس کیفے، ورون دھن کے ساتھ میں تیرا ہیرو، ہاؤس فل 3 جیسی فلموں میں کام کیا، اب وہ سنجے دت کے ساتھ کام کررہی ہے-

نرگس نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں راک اسٹار، مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، کک، اسپائی، اظہر، ہاؤس فل 3، ڈھیشوم، بنجو، 5 ویڈینگس، اماوس جیسے فلمیں شامل ہے-

انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا- جن میں “اف مائی انڈین ڈیڈ واز اے ریپر”، ہیبتاں ویگاڑ دی، ووفر، تیرے واسطے شامل ہے-
نرگس فخری کو فلم راک اسٹار کے لیے ایفا ایوارڈ مل چکا ہے- اور سال 2015 میں فلم میں تیرا ہیرو کے لیے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے لیے لائف او کے ناؤ ایوارڈ ملا-

Tags:

You Might also Like