Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشہ داندیکر برتھ ڈے اسپیشل: ویڈیو جوکی سے اینکر بنی

انوشہ داندیکر

فلمی ڈسک، 9 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویڈیو جوکی سے ایکٹر بنی انوشہ داندیکر آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

انوشہ داندیکر کی پیدائش 9 جنوری 1982 کو خرطوم، سوڈان میں ہوئی۔ انکے والدین پونے کے ہیں۔ انوشہ کا بچپن سڈنی میں گذرا اور انکے پاس آسٹریلیائی شہریت ہے۔

انکے والد کا نام ششی دھر اور سلبھا داندیکر ہے جو پونے میں رہتے ہیں- داندیگر کی بہن، اداکارہ اور ماڈل شیبانی اور اپیکشا داندیکر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے نواحی شہر نیو ساؤتھ کنگس گروو میں پرورش پائی-

انوشہ داندیکر ایک ہندوستانی آسٹریلیائی ایم ٹی وی وی جے، اداکارہ اور سنگر ہے- وہ ایک وی جے اور ایک میزبان کے نام سے مشہور ہیں انوشہ نے کئی شوز کی میزبانی کی ہے۔

سال 2002 میں 19 سال کی عمر میں انوشہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کیریئر کے حصول کے لیے ممبئی منتقل ہوئی-
انوشہ کو ایم ٹی وی کے ہاؤس آف اسٹائل میں بطور اینکر کاسٹ کیا گیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anusha Dandekar (@vjanusha)

 

اسکے بعد وہ ایم ٹی وی ڈانس کریو، ایم ٹی وی ٹین دیوا، ایم ٹی وی نیوز اور ایم ٹی وی لو اسکول کی میزبانی کی-

سال 2008 میں انوشہ کو بہترین وی جے کا کوسموپولیٹن فن فیئر لیس فیمیل ایوارڈ ملا-

سال 2014 میں انوشہ نے ماڈل اور اداکارہ لیزا ہیڈن کے ساتھ انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل کے شو کو جج کیا-

سال 2003 میں انہوں نے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا – اور رومانٹک کامیڈی فلم “ممبئی میٹینی” میں کام کیا- اس فلم کو اننت بالانی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں راہل بوس لیڈ رول میں تھے-

سال 2005 میں آئی ہندی ڈرامہ فلم “ورودھ–فیمیلی کمس فرسٹ” میں جینی کا کردار نبھایا- اس فلم کو مہیش منجیکر نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں امیتابھ بچن، شرمیلا ٹیگور، سنجے دت اور جان ابراہم تھے-

سال 2006 میں آئی تھریلر فلم “انتھونی کون ہے؟” میں انوشہ نے روزا کا رول ادا کیا- اس فلم کو راج کوشل نے ڈائریکٹ اور نکھل پنچھمیا نے پروڈیوس کیا- فلم میں ارش وارثی، سنجے دت، منیشا لامبا، جیسے فنکار تھے-

سال 2008 میں آئی ہندی تھریلر فلم “ہیلو” میں انوشہ نے شیفالی کا کردار ادا کیا- اس فلم کو اتل اگنیہوتری نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سلمان، شرمن جوشی، سہیل خان، گل پانگ، ایشاکوپیکر، جیسے فنکار لیڈ رول میں تھے-

سال 2010 میں ہندی اور مراٹھی فلم “سٹی آف گولڈ” میں کام کیا- انوشہ داندیکر نے فلم میں مانسی کا کردار نبھایا تھا-

سال 2011 میں انوشہ داندیکر نے ایکشن کامیڈی فلم “دہلی بیلی” میں وی جے صوفیہ کا رول ادا کیا- اس فلم میں عمران خان، کنال رائے کپور، ویر داس، جیسے ایکٹر نے کام کیا تھا-

انوشہ داندیکر نے کرن کندرا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کو افواہ بتایا ہے۔ اور کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

انوشہ داندیکر اور کرن کے بریک اپ کی خبریں اس لیے بھی چونکانے والی تھی کہ دونوں چھ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

کرن اور انوشہ داندیکر نے ایک ساتھ ریالٹی شو لو اسکول ہوسٹ کیا تھا۔ اسکے بعد سے ہی دونوں کی جوڑی لوگوں کو پسند آنے لگی۔

ملائکہ اروڑا کے مشہور ریالٹی شو انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل میں انوشہ داندیکر بطور مینٹر نظر آتی ہے۔ ایم ٹی وی کے شو لو اسکول، میں انوشہ داندیکر کرن کندرا کے ساتھ نظر آتی تھی۔

دونوں کے بریک اپ کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سننے میں آرہا ہے کہ لو اسکول 5 سے انکا پتہ صاف ہوسکتا ہے۔ بریک اپ کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انوشہ داندیکر نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ یہ انکا نجی معاملہ ہے۔

Tags:

You Might also Like