Type to search

بزنس

2جی میں پھنسے 30 کروڑ بھارتیوں کو اسمارٹ فون پر شفٹ کرنے کو سرکار پالیسی بنائے۔ مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز

۔ سال 2021 کی دوسری چھ ماہی میں 5 جی لانچ کی تیاری کے اشارے
۔ سافٹ ویئر کے ساتھ ہارڈ ویئر میں بھی آتم نربھر بنے گا بھارت
۔ چوتھے صنعتی انقلابی کو لیڈ کرے گا ملک


نئی دلی۔ 8 دسمبر۔ 2020 (پریس نوٹ) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے منگلوار کوورچیول انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) سے خطاب کرتے ہوئے اُن 30کروڑ بھارتیوں کی حالت پرتشویش ظاہر کی جو ڈیجیٹل ورلڈ میں آج بھی 2 جی تکنیک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مکیش امبانی نے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اس سمت میں قدم اٹھائیں تاکہ یہ 30 کروڑ لوگ بھارت کی ڈیجیٹل معیشت سے جڑ کر اس کافائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے 2 جی سے 30 کروڑ بھارتیوں کو آزاد کرنے اور انہیں سمارٹ فون پر شفٹ کرنے کیلئے سرکاس سے پالیسی بنانے کی اپیل کی۔

مکیش امبانی نے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں سودیشی 5 جی تکنیک لانچ کرنے کی تیاری کے بھی اشارے دیئے۔ انہوں نے ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کو سودیشی بتایا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ جیو کی سودیشی 5 تکنیک پردھان منتری کے آتم نربھر بھارت مشن کی کامیابی کی گواہ ہے۔

پردھان منتری نریندر مودی کی ڈیجیٹل مشن کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کووڈ دور میں اسے ملک کی ڈیجیٹل لائف لائن بتایا۔ سرکار کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ملک جلد ہی سافٹ ویئر کے ساتھ ہارڈ ویئر میں بھی اوّل ہوگا۔

ٓآئی ایم سی 2020 کا اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات، حکومت ہند اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی اور اے آئی) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ ٹیلی مواصلات انڈسٹری کے اس پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا اہتمام کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پہلی بار ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ پروگرام 8 سے 10 دسمبر تک چلے گا۔

انڈیا موبائل کانگریس 2020 کا موضوع’ مربوط تخلیق۔ سمارٹ، محفوظ، ٹکاؤ‘ ہے۔ اس کے انعقاد کا مقصد پردھان منتری مودی کے ’ آتم نربھر بھارت ‘، ڈیجیٹل انوویشن‘ اور’ مسلسل ترقی ، صنعت اور انوویشن‘ کی حوصلہ افزائی کر نا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیلی مواصلات روی شنکر پرساد، وزیر مملکت سنجے دھوترے اور ٹیلی مواصلات کے سکریٹری انشو پرکاش بھی اس تقریب میں موجود رہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کے علاوہ بھارتی گروپ کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل نے بھی موبائل کانگریس سے خطاب کیا۔

انڈین موبائل کانگریس میں 30 سے زیادہ ملکوں کے 210 قومی اور بین الاقوامی مقررین اور قریب 3,000 سے زیادہ نمائندوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔ آئی ایم سی 2020 میں مختلف وزارتوں، ٹیلی مواصلات کمپنیوں کے سی ای او، گلوبل سی ای جی، 5 جی تکنیک کے ماہرین، آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) ، انٹر نیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی)، ڈیٹا اینالٹکس، کلاوڈ اینڈ ایز کمپیوٹنگ، بلاک چین، سائبر سیکورٹی کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

Tags:

You Might also Like