Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈینو موریا برتھ ڈے اسپیشل: فلم راز سے بالی ووڈ میں پہچان بنائی

ڈینو موریا

فلمی ڈسک،9 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بپاشا باسو کی فلم راز سے فلم انڈسٹری میں مقام بنانے والے ڈینو موریا آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

ڈینو موریا کی پیدائش 9 دسمبر 1975 کو بنگلور میں ہوئی۔ وہ ایک فلم اداکار اور سابق ماڈل ہے۔ ڈینو موریا کے والد اٹالین ہے اور والدہ کیرالا سے ہے۔ انکا ایک بڑا بھائی نیکولو موریا اور ایک چھوٹا بھائی سانتینوں موریا ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر بنگلور ملٹی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور سینٹ جوزف کالج، بنگلور اور کلینرنس ہائی اسکول سے پڑھائی کی۔

انہیں فیشن کمپنی کے لیے ماڈلنگ کے دوران نوٹس کیا گیا اور پھر فلم کی پیش کش ہوئی۔
ڈینو موریا نے ٹی وی سیریز کیپٹن ووم سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، ان کی فلمی شروعات سال 1999 میں آئی فلم پیار میں کبھی کبھی سے ہوئی جس میں انکے ساتھ رنکی کھنہ اور سنجے سوری تھے۔ یہ ایک میوزیکل رمانس فلم تھی جسے راج کوشل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dino Morea (@thedinomorea)

 

ڈینو موریا نے ٹی وی سیریز کیپٹن ووم سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، ان کی فلمی شروعات پیار میں کبھی کبھی سے ہوئی جس میں انکے مقابلے رنکی کھنہ تھی۔

اسکے بعد انہوں نے تامل فلم میں کام کیا، پھر سال 2002 میں بلاک بسٹر ہارر فلم راز میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔ اور بپاشا باسو کے ساتھ تھریلر فلم گناہ میں کام کیا۔

موریا نے سال 2003 میں باز: اے برڈ ان ڈینجر میں نفسیاتی تھرل فلم میں کام کیا، اس فلم کو ٹینو ورما نے ڈائریکٹ کیا تھا، اس فلم میں سنیل شیٹی، کرشمہ کپور اور جیکی شراف تھے۔

سال 2003 میں آئی فلم سشش میں ڈینو موریا کے ساتھ کرن ناتھ، تنیشا لیڈ رول میں تھے۔ اسے سنیل مہتا اور پریم کشن نے پرڈیوس کیا تھا۔ اور یہ تنیشا مکھرجی کی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2004 میں آئی فلم ہارر فلم رکت، میں ڈینو موریا کے ساتھ سنجے دت، سنیل شیٹی، امرتا اروڑا، نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو لیڈ رول میں تھے۔

سال 2009 میں آئی ایکشن تھریلر فلم ایسڈ فیکٹری میں بھی انہوں نے کام کیا۔ انہوں نے سال 2010 میں ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں نظر آئے۔

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پیار میں کبھی کبھی، راز، گناہ، باز، سشش، عشق ہے تم سے، پلان، انصاف، رکت، چہرا، اکثر، ہالی ڈے، فائٹ کلب، ٹام ڈک اینڈ ہیری، جولی، آپ کی خاطر، لائف میں کبھی کبھی، دس کہانیاں،بہرم، انامیکا، ہیروز، قرض، گمنام، ایسڈ فیکٹری، میں اور مسز کھنہ، پیار امپاسیبل، ہپی نیو ایئر، اور ویب سیریز مینٹل ہوڈ اور ہوسٹیج میں کام کیا۔