Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز پتی پتنی اور پنگا کا ٹریلر ریلیز

پتی پتنی اور پنگا

فلمی ڈسک،8 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں روایتی موضوعات سے ہٹ کر کچھ نئے موضوعات کو پیش کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے کنٹینٹ کو ناظرین کی طرف سے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ ایپ ایم ایکس پلیئر کی پتی پتنی اور پنگا، بھی اسی میں سے ایک ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adah Sharma (@adah_ki_adah)

 

اس ویب سیریز میں کمانڈو فلم کی اداکارہ ادا شرما اور نوین کستوریا اہم رول نبھاتے نظر آئیں گے۔ ویب سیریز پتی پتنی اور پنگا میں ادا شرما ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی دیکھائیں گی جسکا سیکس چینج آپریشن ہوتا ہے۔

اس لڑکی کے والد کو یہ بات شادی کے بعد پتہ چلتی ہے اور پھر انکی زندگی میں ڈرامہ شروع ہوجاتا ہے۔ ناظڑین نے ایسا موضوع پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے، جس وجہ سے ناظرین پتی پتنی اور پنگا کا انتظار کررہے ہیں۔

کہانی رومانچک نامی ایک چھوٹے سے بروکر اور شیوانگی نامی ایک لڑکی کے گرد گھوم گھومتی ہے۔ جب ان دنوں کی شادی ہوتی ہے، تو رومانچک کو شیوانگی کے ایک عجیب سے راز کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔  یہ ویب سیریز ایم ایکس پلئر پر 11 ڈسمبر کے دن ریلیز ہوگی۔

فلم میں ادا شرما، نوین کستوریا، ہیتن تیجوانی، گرپریت سینی اور الکا امین ہونگے۔

ابیر سین گپتا نے سیریز لکھی اور ہدایت کی ہے۔ ادا نے اپنے کردار کے بارے میں کہا ، “یہ ایک ایسا کردار ہے جسے ہندوستان میں کسی لڑکی نے یقینی طور پر پہلے کبھی نہیں نبھایا ہوگا اور ناظرین کی طرف سے اسے دیکھے جانے کا مجھ سے اور انتظار نہیں ہورہا ہے۔

نوین کہتے ہیں کہ پتی پتنی اور پنگا ایک ہلکے مزاج کی کامیڈی ہے، لیکن اس میں سماج کے لیے ایک پیغام بھی ہے، جو اسے بہتر کہانی بناتیہے۔

Tags:

You Might also Like