Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے ہمانشی پاراشر ، جسکی وجہ سے کرن مہرا کے ساتھ افیئر کی خبر ہے

ہمانشی پاراشر

ٹی وی ڈسک، 5 جون (ذرائع) اسٹار پلس کے مشہور شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، سے مشہور ایکٹر کرن مہرا اور انکی اداکارہ اہلیہ نشا روال کی شادی اور ازدواجی زندگی کے جھگڑے کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے-

نشا راول نے شوہر کرن مہرا پر مارپیٹ ، گھریلو تشدد اور ایکسٹرا میٹریل افیئر کا الزام لگایا ہے-

نشا نے کہا تھا کہ کرن مہرا کا کسی دہلی کی لڑکی کے ساتھ افیئر ہے، نشا نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ کرن مہرا کو یہ خاندان سے دور رہنے کا موقع چندی گڑھ میں پنجابی ٹی وی سیریل “ماون دی ٹھنڈیا چھاوں، کی شوٹنگ کے دوران ملا-

نشا کے اس دعوی کے بعد کرن کا نام ہمانشی پاراشر سے جڑ رہا ہے- پنجابی اداکارہ ہمانشی کرن مہرا کے ساتھ “ماون دی ٹھنڈیا چھاوں، میں کام کرتی ہے-

کرن مہرا کے ساتھ اپنے افیئر کی خبروں کو لیکر ہمانشی پاراشر پچھلے کچھ دنوں سے ٹرول ہورہی ہے- ہمانشی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈ پر کرن کے ساتھ جتنی بھی تصویریں شیئر کی ہے، لوگ اسکے نیچے خراب کمنٹ کررہے ہیں-
ہمانشی انسٹاگرام میں کمنٹ سیکشن کو ہی بند کردیا ہے- ہمانشی پاراشر نے ٹرول ہونے کے بعد لوگوں کے ردعمل دیکھتے ہوئے خاموشی اپنائی ہوئی ہے-

وہیں کرن نے ایکسٹرا میٹریل افیئر کو لیکر کہا کہ ، یہ سارے الزام لگنے ہی تھے، میرا نام کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا جائے گا، یہ سب بکواس ہے، میں نے کبھی بھی نشا کو دھوکہ نہیں دیا، میرا کسی کے ساتھ کوئی ایکسٹرا میٹریل افیئر نہیں ہے-

بتادیں کہ نشا راول کے الزام کے بعد 31 مئی کی رات گرفتار ہوئے اور 1 جون کو انہیں ضمانت مل گئی، اسی دن نشا نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ کرن مہرا کا کسی دہلی کی لڑکی سے افیئر ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HIMANSHI (@himanshiparashar)

ایسے میں ہمانشی سوشل میڈیا پر بحث میں آگئی-
جانتے ہیں کون ہے ہمانشی پاراشر
ہمانشی پاراشر کی پیدائش 2000 میں ہوئی، وہ دہلی کی رہنے والی ہے- ہمانشی ایک ماڈل اور اداکارہ ہے- جو اہم طور پر پنجابی ٹی وی اور میوزک انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے مشہور ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HIMANSHI (@himanshiparashar)

رپورٹ کے مطابق ہمانشی پاراشر کے والد پولیس محکمہ میں ہے- انکے والد کا نام جیندر اور والدہ کا نام پرویش ہے- ہمانشی کے ایک بڑے بھائی ہیں جن کا نام ہمانشو پاراشر ہے-

ہمانشی پاراشر نے ڈی اے وی پبلک اسکول سریتا وہار دہلی سے پڑھائی کی ہے- اسکے بعد ہمانشی نے دہلی انسٹی ٹیوٹ فارمیسی اینڈ ریسرچ ، سے فارمیسی میں ڈپلومہ کیا ہے-

ہمانشی نے پنجابی گانا ڈاؤن لوڈ ، سے ڈیبیو کیا تھا- فی الحال وہ کرن مہرا کے ساتھ پنجابی شو “ماون دی ٹھنڈیا چھاوں، میں نظر آتی ہے، ہمانشی نے کئی پنجابی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے-

سال 2018 میں ہمانشی پاراشر ایف بی بی فیمینا مس انڈیا اترپردیش رہ چکی ہے- ہمانشی ہمیشہ سے ایک مس انڈیا بننا چاہتی تھی- سال 2018 فیمینا مس انڈیا میں ہمانشی مس ایکٹیو اور مس باڈی بیوٹیفل کا بھی خطاب جیت چکی ہے-
مس اترپردیش بننے سے پہلے ہمانشی پاراشر ایف بی بی کیمپس پرنسس 2018 کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہے- ہمانشی کئی سارے کنٹیسٹ اور فیشن شو میں حصہ لیا ہے-

کرن مہرا کی پیدائش 10 ستمبر 1982 کو پنجاب کے شہر جالندھر میں ہوئی۔ جب وہ چھوٹے تھے تب انکا خاندان دہلی منتقل ہوا۔ کرن نے دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم لی۔ اور نوئیا کے اپیجے اسکول سے تعلیم حاصل کی۔