Type to search

ٹی وی اور فلم

ناگین 3 کے ایکٹر پرل وی پوری گرفتار، ریپ اور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ہوئی گرفتاری

ایکٹر پرل وی پوری

فلمی ڈسک ، 5 جون (ذرائع) ٹی وی کے مشہور ایکٹر پرل وی پوری کو دیر رات گرفتار کیا گیا ہے۔ ایکٹر پر عصمت ریزی اور چھیڑ چھاڑ کے الزام لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایکٹر پر ایک خاتون نے عصمت ریزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون اور اسکے خاندان نے پرل وی پوری کے خلاف شکایت درج کی اور پولیس نے 4 جون کی دیر رات انہیں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں متاثرہ نے پولیس کو بیان دیا ہے۔ پرل کو پوسکو ایکٹ کے تحت نابالغ لڑکی سے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فی الحال ایکٹر پولیس حراست میں ہی ہے۔ اسکے علاوہ ابھی تک کوئی اور معلومات سامنے نہیں آئی۔
بتادیں کہ گذشتہ سال اکتوبر میں پرل وی پوری کے والد کا دیہانت ہوگیا تھا۔ اس دوران ایکٹر اپنے شو کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
کچھ دنوں پہلے پرل نے ایک شو کے دوران بتایا تھا کہ انکے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ ایکٹر بنے اس لیے وہ اپنے گھر سے بھاگ آئے تھے۔

پرل وی پوری سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔ فینس کے ساتھ ٹی وی کے انکے دوست انہیں انصاف دلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ناگین کی پروڈیوسر اور ٹی وی کوئین ایکتا کپو ر نے پرل کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ساتھ ہی ایکتا کپور نے بچی کی ماں سے ہوئی ساری بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔

پرل کے بارے میں ایکتا کپور لکھتی ہے۔ کیا میں ایک چائلڈ مولیسٹر کو سپورٹ کرونگی۔ یا کسی بھی دیگر طرح کے مولیسٹر کو سپورٹ کرونگی؟ لیکن میں نے پچھلی رات سے ابھی تک انسانوں کو گرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انسانیت اتنی نیچے کیسے گر سکتی ہے؟ کیسے جو لوگ آپس میں ایک دوسرے سے پریشان ہے، کسی تیسرے کو اپنے معاملے میں گھیسٹ سکتے ہیں؟ کیسے ایک انسان دوسرے انسان کے ساتھ ایسا کرسکتا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Erk❤️rek (@ektarkapoor)

 

پرل وی پوری کی پیدائش 10 جولائی 1989 کو مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک ہندو کھتری خاندان میں ہوئی۔ انکے والد کا نام وپین پوری اور والدہ کا نام پمی پوری ہے۔ انکی ایک بڑی بہن ریت وہرا ہے۔ پوری نے اسکولی تعلیم مہارشی ودیا مندر پبلک اسکول سے کی۔

انکے پاس پیسے نہیں بچے تھے اور وہ پانی پوری کھا کر اپنی بھوک مٹاتے تھے۔ ایک بار تو انہوں نے نو دنوں تک کچھ نہیں کھایا تھا۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرل وی نے سال 2013 میں اپنی اداکاری کیریئر کی شروعات کی تھی۔ سال 2013 میں ٹی وی سیریل دل کی نظر سے خوبصورت کے ساتھ انہوں نے ڈیبیو کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pearl V Puri (@pearlvpuri)

 

حالانکہ لیڈ ایکٹر کے طور پر انہیں پہلا بریک پھر بھی نا مانے بدتمیز دل سے ملا۔
اسکے بعد پرل وی پوری نے ناگاارجن ایک یودھا، بے پنا پیار، ناگین 3 اور برہمارکشس 2، جیسے کئی سیریلس میں کام کیا۔
ایکٹر بگ باس 12 اور خطرہ خطرہ جیسے ریالٹی شو میں بھی دیکھائی دیئے۔ انکے کچھ میوز ویڈیوز بھی آچکے ہیں۔ جیسے تیری آنکھوں میں، شامل ہے۔

سال 2018 میں پرل وی پوری کو ٹائمز آف انڈیا موسٹ ڈیزائریبل مین کی ٹی وی فہرست میں فرسٹ رینک پر تھے۔ وہ 50 موسٹ ڈیزائریبل مین کی فہرست میں 26 ویں نمبر پر تھے۔