Type to search

ٹی وی اور فلم

نشا راول نے بتائی کرن مہرا سے تنازعہ کی اصلی وجہ

نشا راول اور کرن مہرا

ٹی وی ڈسک،2 جون (ذرائع) اسٹار پلس کے مشور ٹی وی شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ، کے مشہور اداکار کرن مہرا پر انکی بیوی نشا روال نے مارپیٹ کا الزام لگایا ہے اور اسکی وجہ سے کرن گرفتار بھی ہوئے اور ضمانت پر رہا ہوگئے۔

ٹی وی کی مقبول جوڑی نشا راول اور کرن مہرا کے درمیان چل رہے تنازعہ نے فینس کو حیران کردیا ہے۔ انہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ خوش اور رومانٹک نظر آنے والے اس جوڑے کے درمیان اتنی ٹینشن چل رہی تھی۔

مگر اب نشا روال نے ایک پریس کانفرنس کرکے اپنے شہور پر گھریلو تشدد کا سنگین الزام لگایا ہے۔

نشا نے کرن پر گھریلو تشدد اور ایکسٹرا میٹریل افیئر کا الزام لگایا ہے۔ وہیں کرن کا کہنا ہے کہ نشا بائی پولر ہے اور بائی پولر ہیں اور ایلی‍منی میں کافی سارا پیسہ مانگ رہی ہے۔
اتنا ہی نہیں نشا راول نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان دونوں کے درمیان تنازعہ کی اصل وجہ کرن کا ایکسٹرا میٹریل افیئر ہے۔

وومپلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نشا راول کی پریس کانفرنس کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں نشا کے سر پر لگے چوٹ بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

 

ویڈیو میں بے حد پریشان نظر آرہی نشا نے بتایا کہ لمبے عرصے سے کرن انہیں دھوکہ دے رہے تھے، لیکن انہیں سچ کا پتہ ابھی کچھ مہینے پہلے ہی انکے میسج کو پڑھنے کے بعد چلا۔

ساتھ ہی نشا نے یہ دعوی بھی کیا کہ انہوں نے دونوں کو ساتھ میں دیکھا ہے۔ نشا کے مطابق اپنے شوہر کی امیج بچانے کے لیے انہوں نے اسے عوامی نہیں ہونے دیا۔ لیکن کرن کے رشتے رکھنے سے منع کرنے کے بعد بات طلاق تک پہنچ گئی۔

نشاش راول نے کہا کہ وہ طلاق کے لیے تیار تھی، مگر پھر بھی رشتے کو بچانے کے لیے جب انہوں نے کوشش کی تو کرن اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں دیکھا رہے تھے۔

انکے مطابق کرن بچے کی ذمہ داری بھی نہیں اٹھانا چاہتے ہیں، نشا نے کہا کہ ان سے بات کرنے کی جب انہوں نے کوشش کی تو وہ تشدد ہوگئے اور انکے ساتھ انہوں نے مارپیٹ بھی کی۔

نشا نے بتایا کہ 31 مئی کی رات کو انہوں نے اپنے رشتے کے مستقبل کو لیکر کرن سے بات کرنے کی پھر سے کوشش کی، لیکن پہلے تو وہ اٹھ کر چلے گئے اور اسکے بعد واپس آکر انہوں نے انکا سر پکڑ کر دیوار پر دے مارا۔
جس سے کہ انکے سر سے خون نکلنا شروع ہوگیا۔ نشا کی مانیں تو کرن نے انکا گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔ اس سارے واقع کے بعد نشا نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

کون ہے نشاش راول؟

نشا راول کی پیدائش 18 نومبر 1984 کو ممبئی میں ہوئی۔ نشا راول ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

انہوں نے پنڈت سنجے مشرا سے باقاعدہ گانے کی تربیت لی۔

نشا راول ، ٹی وی سیریل میں لکشمی تیرے آنگن کی، میں نبھائے سومیا دیوان کے  رول سے مشہور ہوئی۔

بتادیں کہ کرن اور نشا کی ملاقات اسٹار پلس پر نشر ہونے والے مقبول ٹی وی شو یہ رشتا کیا کہلاتا ہے، کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

نشا روال نے 24 نومبر 2012 کو ٹی وی اداکار کرن مہرا سے شادی کی۔ سال 2017 میں اس جوڑے کو ایک لڑکا  کاوش ہے۔

نشا روال اداکاری میں آنے سے پہلے ، سنسلک ، کوکا کولا اور فیم بلیچ جیسے اشتہارات میں نظر آئیں۔ وہ میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئی۔

نشار روال نے بالی ووڈ ڈیبیو فلم رفو چکر اور ہستے ہستے سے کیا۔

نشا نے ٹی وی ڈیبیو دوردرشن پر نشر ہوئے شو آنے والا پل سے کیا۔

انہوں نے ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 5 میں کرن مہرا کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

سال 2001 میں ڈی ڈی میٹرو چینل پر نشر ہوئے شو آنے والا پل میں کام کیا، اور سال 2002 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو کیسر میں بنیتا کا رول ادا کیا۔

سال 2011-12 تک لائف او کے چینل پر نشر ہوئے میں لکشمی تیرے آنگن کی، میں سومیا دیوان کا رول نبھایا۔

سال 2011-12 تک اسٹار پلس نشر ہوئے شو نچ بلیئے ۵ میں اپنے شوہر کرن مہرا کے ساتھ حصہ لیا۔ اسکے بعد سال 2013 میں نچ بلیئے شریمان ویز شریمتی میں حصہ لیا۔

سال 2020-21 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو شادی مبارک میں چندا راتھوڑ کا کردار نبھایا۔

سال 2008 میں رفو چکر فلم میں انہوں نے ملی کا کردار نبھایا تو فلم ہستے ہستے میں مایا کا رول نبھایا۔