Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان نے امفان متاثرین کی مدد کے لیے بڑھایا مدد کا ہاتھ

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس بحران میں کئی طریقے سے مدد کرنے والے بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ اب امفان طوفان سے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے امفان سے متاثر بنگال کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہورہی ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے میر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر امفان کے بعد کی لڑائی کے لیے حکومت کے موجودہ کوششوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ریلیف فنڈ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے خود ٹیوٹ کراپنی ہمدردی جتائی ہے۔

Tags:

You Might also Like