Type to search

ٹی وی اور فلم

وانی کپور فلم ‘شمیشرا‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

فلمی ڈسک، 17نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ میں تقریبا چھ سال ہوگئے ہیں، اس درمیان انہوں نے صرف تین فلموں میں ہی کام کیا اور چوتھی فلم میں کام کررہی ہے-  اداکارہ نے اس انڈسٹری میں دھیرے دھیرے قدم  بڑھا رہی ہے- جسے لیکر انکا کہنا ہے کہ انکی زندگی میں ابھی حفاظت کے احساس نے دستک نہیں دی ہے- کیونکہ انکا ماننا ہے کہ کام کے لیے سوفیصد پیمائش کافی معنی رکھتا ہے- جو وہ کر رہی ہے-

وانی نے میڈیا سے کہا، آپ کو محفوظ تبھی محسوس کرتے ہے، جب آپ اسے اپنی زندگی میں آنے دیتے ہیں، اداکارہ نے آگے کہا بیشک زندگی میں اچھے دن آتے ہیں، لیکن میں اپنے راستے میں انے والی چیزوں کو اپنا سو فیصد دینے میں بھروسہ کرتی ہوں، وانی نے سال 2013 میں رومانٹک کامیڈی فلم شد دیسی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اسکے بعد انہیں بیفکرے، اور “وار” میں دیکھا گیا –

31 سالہ اداکارہ اپنی آنے والی فلم کو لیکر کافی خوش اور پرجوش ہے- اداکارہ نے کہا، میں کافی خوش اور شکر گذار ہوں کہ مجھے کام ملتا گیا، میرے پاس وار تھی، پھر شمیشیرا مل گئی، جس میں رنبیرکپور اور سنجے دت کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ جو یش راج فلمز کے تلے بنے گی۔ اور اگلے سال ریلیز ہوگی۔ ایسے میں اپنی زندگی کو میں ویسے ہی جی رہی ہوں جیسا زندگی چاہتی ہے-

Tags: