Type to search

تعلیم اور ملازمت

بیلجیم – 9 سال کا بچہ اگلے مہینے انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کرے گا

برسلز،17نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بلیجیم میں 9 سال کا بچہ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے والا ہے- لارینٹ سیمنس آئنڈہون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (کی یو ای) میں الیکٹریکل انجینئرنگ کر رہا ہے، یونیورسٹی کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ غیر معمولی ہے۔ لارینٹ دسمبر میں اپنی ڈگری مکمل کرلے گا۔

لارینٹ کے والد نے میڈیا  کو بتایا کہ اسکی الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہے۔ وہ میڈیکل ڈگری بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ لارینٹ کی والدہ لڈا اور والد الیگزینڈر سائمنس نے کہا – اس کے اساتذہ نے لارینٹ میں کچھ خاص دیکھا۔ تاہم ، والدین نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ لارینٹ اتنی جلدی سیکھنے میں صلاحیت کیوں ہے؟ اس پر اسکی ماں نے مذاق میں کہا کہ ایسا شاید اس لیے ہے، کیونکہ میں حاملہ کے دوران بہت مچھلی کھاتی تھی-

پڑھنے میں تیزی

دیگر طالب علموں کی مقابلے میں لارینٹ اپنا نصاب تیزی سے سمجھتا ہے، ٹی یو ای کے ڈائریکٹر ایکوکیشن  نے کہا خصوصی طلبہ کے لیے ہم ایک بہتر پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں، اسی طرح سے ہم ان طالب علموں کی بھی مدد کرتے ہیں، جو اہم کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں، لارینٹ غیر معمولی ہے، نوجوانوں کے لیے مثال ہے-

انہوں نے کہا لارینٹ یہاں طالب علموں میں سب سے بہتر ہے، وہ نہ صرف ذہین ہے، بلکہ بے حد نرم مزاج بھی ہے، لارینٹ میڈیا کو بتایا کہ اسکا پسندیدہ مضمون الیکٹریکل انجینئرنگ ہے۔ وہ طب کے شعبے میں بھی تعلیم حاصل کرنے والا ہے-