Type to search

ٹی وی اور فلم

یہ رشتے ہے پیار کے کی اداکارہ کاویری پریم کا کاسٹنگ کاؤچ پر بیان

اداکارہ کاویری پریم

ٹی وی ڈسک، 27 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مقبول ٹی وی اداکارہ کاویری پریم اپنے حالیہ انٹرویو کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ اداکارہ کاویری نے ٹی وی سیریل یہ رشتے ہیں پیار کے، سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کوہو کا کردار نبھایا تھا۔

ٹی وی سیریل یہ رشتے ہیں پیار کے، سے ناظرین کا دل جیت چکی اداکارہ کاویری نے حال ہی میں کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکارہ کاویری نے اپنے پہلے شو میں ایک منفی کردار نبھایا تھا، لیکن ٹائپ کاسٹ ہونے کے بجائے انہوں نے اپنے اگلے شو میں ایک مثبت مرکزی رول کا انتظار کیا۔ جلد ہی کاویری نے ضدی دل مانے نہ حاصل کیا اور جس میں انہوں نے ڈاکٹر مونامی کا کردار نبھایا۔

 

 

کاویری پریم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں زندہ رہنے کے لیے کیے گئے جدوجہد کے بارے میں اپنے دل کی بات کہی ہے۔ انہوں نے ایک کاسٹنگ کاؤچ واقع کا بھی خلاصہ کیا ہے۔ کاویری نے بتایا کہ وہ ممبئی آئی تھی اور انکی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
آڈیشن کے دوران انکے لیے مشکل وقت تھا کیونکہ لوگ انہیں بتاتے تھے کہ دیگر اداکارہ شارٹ کٹ راستے کا استعمال کرکے اسٹار بن جاتی ہیں۔ تب کیسے وہ بہنانا بناتی تھی کہ انکی ماں انتظار کررہی ہے اور وہ جگہ چھوڑ دیتی تھی۔

کاویری نے یہ خلاصہ کیا کہ ایک بار کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں ایک فحش پیشکش دی تھی اور جسے سن کر وہ رو پڑی تھی۔ وہ سوچتی تھی، کیا میں سچ میں لوگ ایسے شارٹ لیکے آگے بڑھتے ہیں؟ اس نے یہاں تک کہا کہ انکے خاندان نے انکی رہنمائی کی اور اصلی آڈیشن کے لیے جانے کے لیے کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں آٹو میں بیٹھی اور میری آنکھوں سے آنسو بہے جارہے تھے کیونکہ ممبئی آکر اداکارہ بننے کے لیے میں نے بہت محنت کی تھی۔ اس وقت میں بہت پریشان ہو گئی تھی کیونکہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ ہورہا تھا۔

مجھے لگا کہ کیا سچ میں لوگ ایسے ہی آگے بڑھتے ہیں؟ لیکن بعد میں میں نے محسوس کیا کہ یہ غلط راستہ ہے۔ میں نے بعد میں رونا بند کیا اور طے کیا کہ اپنی محنت سے ہی انڈسٹری میں کچھ حاصل کرکے دیکھاؤنگی۔

 

اداکارہ کاویری کی پیدائش 22 اکتوبر 1994 کو جھارکھنڈ میں ہوئی۔ انہوں نے گریجویشن کیا۔ گھر میں والدین کے علاوہ ایک بھائی ریتیش آنند ہے۔

 

اداکارہ کاویری نے کالج کی پڑھائی کے بعد کاویری نے دہلی انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ایکسلینس سے ایکٹینگ کورس کیا۔ کاویری نے سال 2014 میں بطور ماڈل کیریئر کی شروعات کی اور کئی پرنٹ اشتہارات میں کام کیا۔

 

اداکارہ کاویری نے فلم: تشنگی (2018) سے ڈیبیو کیا اور سال 2015 میں ٹی وی شو ناگن 2 سے ڈیبیو کیا ۔ کاویری کو ٹی وی سیریل “یہ رشتے ہیں پیار کے” (2019) کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا لائن گولڈ ایوارڈ مل چکا ہے۔

کاویری نے پانچ پٹی اور اونلی یو، جیسی شارٹ فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ کاویری اپنی فیٹنس کا خیال رکھتی ہے اور روز ورزش کرتی ہے۔