Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل گم ہے کسی کے پیار میں ، کی اداکارہ عائشہ سنگھ

عائشہ سنگھ

فلمی ڈسک، 6 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ عائشہ سنگھ ان دنوں سیریل گم ہے کسی کے پیار میں ، میں نظر آرہی ہیں۔ عائشہ سنگھ نے اپنے اس شو کے ذریعہ لوگوں کا دل جیتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔

شو میں سائی کے طور عائشہ سنگھ کو خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ سیریل گم ہے کسی کے پیار میں، کی سائی بنے آج عائشہ کو دو سال پورے ہوچکے ہیں۔

 

اس خاص موقع پر وہ سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کررہی ہے۔ لوگ نہ صرف انہیں مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ انکی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

سیریل گم ہے کسی کے پیار میں، کی سائی یعنی عائشہ سنگھ سے جڑی ڈھیر ساری فوٹو شیئر کرکے یوزرس نے لکھا، سائی کے طور پر دو سال پورے کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد عائشہ۔۔۔

آپ لوگوں کا پیار اور اعزاز پانے کے قابل ہو۔ آپ نے بہت کم وقت میں ہی اپنی محنت سے اونچا مقام حاصل کیا ہے۔ ایک یوزر نے عائشہ سنگھ کے کہے ہوئے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے لکھا، میں چاہتی ہوں کہ یہ کردار گھر گھر تک پہنچے عائشہ نے یہ بخوبی کردیکھایا ہے۔

چلبلی سائی جوشی بن کر پہلی قسط سے شروعات کرنے والی 600 اقساط تک ایک ماں بن چکی ہے۔ اسکے علاوہ کچھ فینس نے کیک کاٹ کر بھی سائی کے دو سال پورے ہونے کا جشن منایا۔

بتادیں کہ اداکارہ عائشہ سنگھ نے اپنے کیریئر کی شروعات زندگی ابھی باقی ہے میرے گھوسٹ، شو سے کی تھی۔ اسکے علاوہ وہ یہاں میں گھر۔گھر کھیلی، میں بھی نظر آچکی ہے۔ وہ گذشتہ دو سالوں میں سائی بن کر انہوں نے لوگوں پر اپنی انمنٹ چھاپ چھوڑی ہے۔

اداکارہ عائشہ سنگھ نے ٹی وی ڈیبیو زندگی ابھی باقی ہے میرے گھوسٹ سے سال 2016 میں کی، اور سال 2017 میں فلم آدرشیہ سے ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے رینا کا کردار نبھایا۔

اداکارہ عائشہ سنگھ کی پیدائش 19 جون 1996 کو ممبئی میں ہوئی۔ انکا آبائی مقام اترپردیش ہے، انہوں نے آگرہ کے سینٹ پیٹرک جونیئر کالج اور ممبئی کے ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی لاء اسکول سے پڑھائی کی۔