Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 16 کی کنٹیسٹنٹ گوری ناگوری عرف تسلیمہ بانو

گوری ناگوری

ٹی وی ڈسک، 6 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یکم اکتوبر سے کلرس چینل پر شروع ہوئے متنازعہ ٹی وی ریالٹی شو بگ باس بگ باس 16 میں راجستھان کی تسلیمہ بانو عرف گوری ناگوری گھر میں بند ہے- ڈانسر گوری ناگوری ایک اسٹیج پرفامر ہے-

بگ باس 16 میں ٹی وی اداکاروں سے زیادہ انڈسٹری سے باہر کے لوگ ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہے ہیں۔ ان میں عبدو روزک اور گوری ناگوری شامل ہیں۔ گوری جب بگ باس کے اسٹیج پر آئیں تو ان کی انرجی کی سلمان خان نے بھی تعریف کی۔ گوری ناگوری ایک اسٹیج پرفارمر ہیں۔ ان کی کچھ میوزک ویڈیوز بھی آچکی ہیں۔ انہیں راجستھان کی شکیرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 

گوری نے اسٹیج پر ہی اشارہ کیا تھا کہ جب وہ ڈانسر بنی تو ان کے گھر والے ان کے خلاف ہو گئے تھے- بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ گوری ناگوری کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے جہاں ناچ گانا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

جب انہوں نے اس پیشہ کا انتخاب کیا تو اس کے گھر والوں نے اسے ہر طرح سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔

 

گوری ناگوری عرف تسلیمہ اپنے شاندار اور بولڈ ڈانس کے لیے سب سے زیادہ مقبول ہے- کسی پروگرام میں انکا ڈانس دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ آتی ہے-

 

گوری ضلع کے میڑتا کی رہنے والی 24 سال کی گوری ناگوری کو راجستھان ہی نہیں ہریانہ، دہلی اور یوپی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شکیرا کے نام جانا جاتا ہے- انکے ڈانس کولیکر کئی بار تنازعہ ہوچکا ہے-

 

دو اکتوبر کو ہندوستانی شکیرا یعنی ناگوری نے بگ باس کے گھر میں انٹری لی- اس سے پہلے انہوں نے شو کے ہوسٹ سلمان کے ساتھ اسٹیج پر خوب ڈانس کیا- اب تین مہینے تک گوری ناگوری بگ باس کے گھر میں کچھ چنندہ مشہور شخصیات کے ساتھ بند رہیں گی-

دلچسپ یہ ہوگا کہ راجستھان، ہریانہ، یوپی اور دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں اپنے ڈانس سے تہلکہ مچانے والی گوری شو میں ناظرین کو کتنا انٹرٹینمنٹ کرپاتی ہے-

ناگوری کے میڑتا کی رہنے والی 24 سال کی تسلیمہ بانو کو گوری اور انڈین شکیرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- گوری کے یہاں تک پہچنے کی کہانی ضد، جنون، جدوجہد اور ایڈونچر سے بھری ہوئی ہے-

ایک مسلم خاندان سے ہونے کے ناطے گوری کے لیے ڈانس کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا- میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری نے بہت چھوٹی عمر سے ہی ڈانس کرنا شروع کردیا تھا- وہ جب کلاس چھ میں پڑھتی تھی تب سے ڈانس کررہی ہیں-
تسلیمہ بانو کے سر پر ڈانس کرنے کا بھوت سوار رہتا تھا، لیکن ایسا ہی ایک بھوت انکے خاندان کے لوگوں پر بھی سوار تھا، یعنی ڈانس نہیں کرنے دینے کا- گوری کے والد نور محمد اور والدہ بیگم محمد بیٹی کے ڈانس کرنے پر بہت ناراض ہوتے تھے-

ایک بار خاندانی پروگرام میں انہوں نے گوری کو ڈانس کرتے دیکھ لیا تو اتنا ناراض ہوگئے کہ اسے قریب 12 دن تک کمرے میں بند رکھا-

تسلیمہ کے مطابق ایک بار اس نے اپنے اسکول کے ایک پروگرام میں حصہ لیا تھا، جس میں اسے ڈانس کرنا تھا، اس پروگرام میں اسکے والد نور محمد بھی تھے-

اس وقت گوری نے ایسا ڈانس کیا کہ کافی دیر تک وہاں تالیاں بجتی رہی اور وہ پہلے مقام پر بھی رہی-

لوگوں سے تعریف ملنے کے بعد تسلیمہ کے والد نے انکا ساتھ دینا شروع کیا، لیکن انکی والدہ بیٹی کے ڈانس کرنے پر ناراض تھی-

 

گوری عرف تسلیمہ کے والد نور محمد راجستھان پی ڈبلیو ڈی میں ملازم تھے۔ جس طرح ہر بیٹی کا اپنے والد سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے، اسی طرح گوری بھی اپنے والد سے بہت پیار کرتی تھی۔

 

گوری کے والد نور کا سال 2010 میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسکے بعد وہ تناؤ میں چلی گئیں اور خود کو رقص سے دور کر لیا۔ ڈیڑھ سال کے بعد گوری نے واپسی کی-

 

سال 2021 میں ریلیز ہوئے گوری کے گھاگھرو ڈانس گانے نے علاقائی میوزک انڈسٹری میں ایک ہی دن میں 16 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا تھا-

 

تبادیں کہ بگ باس 16 میں شرکت کے بارے میں گوری ناگوری نے بتایا کہ جب انہیں فون آیا تو انہیں لگا کہ کوئی مذاق کر رہا ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک جعلی کال تھی۔ گوری کہتی ہیں، کئی ملاقاتوں کے بعد فائنل ہوا۔

Tags:

You Might also Like