Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر جیسن شاہ کو ڈیٹ کررہی ہے انوشا ڈانڈیکر

انوشا ڈانڈیکر جیسن شاہ

ٹی وی ڈسک، 9 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وجے انوشا ڈانڈیکر کی فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- جس میں وہ ٹی وی ایکٹر جیسن شاہ کے ساتھ نظر آرہی ہے-

کون ہے انوشا ڈانڈیکر
انوشا ڈانڈیکر کی پیدائش 9 جنوری 1982 کو ملک سوڈان میں ایک مراٹھی گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد ششی دھر اور والدہ سلابھا ڈانڈیکر ہے۔ وہ اصل میں پونے شہر سے ہے۔ انکی بڑی بہن شیبانی ڈانڈیکر ایک ماڈل اور اداکارہ ہے، اور وہ ایکٹر فرحان اختر کی گرل فرینڈ بھی ہے۔ اور دوسری چھوٹی بہن اپیکشا ڈانڈیکر آسٹریلیا میں رہتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anusha Dandekar (@vjanusha)

 

وہ ایک ہند۔آسٹریلیائی ایم ٹی وی وی جے ، اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ انہوں نے وی جے اور ہوسٹ کے طور پر کئی شوز کی میزبانی کی ہے۔

بتادیں کہ سال 2008 میں ، انہیں بہترین فیمیل وی جے کا کاسموپولیٹن فن فیمیل ایوارڈ ملا۔
انہوں نے چند فلمیں بھی کی جن میں ممبئی میٹینی، ویرودھ، انتھونی کون ہے، ہیلو، سٹی آف گولڈ، لال باگ پرل، دہلی بیلی، بھویش جوشی جیسی فلمیں شامل ہے۔

کون ہے جیسن شاہ
جیسن شاہ کی پیدائش 14 ڈسمبر 1987 کو امریکی والدہ اور امریکی والد کے ہاں ہوئی- انکی والدہ نے ہند نژاد گجراتی شخص سے دوبارہ شادی کی-

جیسن شاہ کا پورا نام جیسن کانتی لال شاہ ہے، وہ ایک ایکٹر، فیٹنس کوچ، اور ماڈل ہے-
انہوں نے نیویارک فلم اکیڈمی سے تعلیم لی، اور یو ایس اے کی یونیورسٹی آف میمفس سے گریجویشن کیا-

انہوں نے سال 20007 میں فلم پارٹنر میں کام ملا- انہوں نے سال 2016 میں فلم فتور سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا- اس فلم میں آدتیہ رائے کپور اور کٹرینہ کیف نے کام کیا تھا-

اسکے علاوہ انہوں نے شاباش نائیڈو، دیو ڈی، ٹی وی سیریز چندرشیکھر ، جھانسی کی رانی، بیرسٹر بابو، جیسے شوز اور فلم میں کام کرچکے ہیں-

بتادیں کہ جیسن شاہ نے وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر ریالٹی شو بگ باس 10 میں حصہ لیا تھا-
اس فوٹو کے بعد سے یہ قیاس لگائے جانے لگے ہیں کہ انوشہ داندیکر اور جیسن شاہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں-

جیسن نے اپنے انسٹاگرام پر بھی انوشا کے ساتھ فوٹو شیئر کی ہے اور لکھا ہے- اس ایک کے لیے دیکھو، جو سورج کا پچھا کرنا چاہتا ہے-

انوشہ داندیکر نے جیسن کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا- جب آپ کا ڈائریکٹر ایسا دیکھتا ہے—- اس پوسٹ پر جیسن نے کمنٹ کیا ہے- آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع پاکر فخر محسوس کررہا ہوں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anusha Dandekar (@vjanusha)

بتادیں کہ انوشا پچھلے پانچ سال سے ایکٹر کرن کندرا کے ساتھ تعلقات میں تھی-

لیکن ڈسمبر 2020 میں انکا کسی وجہ سے بریک اپ ہوگیا تھا- جسکے بعد انہوں نے ایک لمبی پوسٹ لکھ کر اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا- انوشا اب اس سے ابھرتی نظر آرہی ہے-

ٹی وی ایکٹر جیسن شاہ کے ساتھ انوشا کی فوٹو دیکھی گئی- جس میں وہ دونوں کی نزدیکیاں دیکھائی دے رہی ہے- جیسن شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ انوشا سے ایک میوزک ویڈیو شوٹ کے دوران ملے تھے- آگے انہوں نے کہا کہ دونوں میں کامن فرینڈ دوست ہیں-

Tags:

You Might also Like