Type to search

ٹی وی اور فلم

فرحان اختر کی ہلدی تقریب پر اسٹائلش لک میں دیکھی انوشا ڈانڈیکر

فرحان اختر شادی

فلمی ڈسک، 19 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر فرحان اختر اپنے لمبے وقت سے رہی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ آخر کار آنے والی 21 فروری 2022 کے دن شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں-

فرحان اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی رسمیں زور شور سے جاری ہے- جس میں گذشتہ دن ہی ہلدی کی رسمیں پوری ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

ہلدی تقریب میں فرحان کی ہونے والی سالی یعنی شیبانی ڈانڈیکر کی بہن انوشا ڈانڈیکر کا لک بھی دیکھنے لائق ہے-
انوشا ڈانڈیکر نے شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان کی ہلدی اور مہندی کے لیے پیلے رنگ کی رففولڈ ساڑی پہنی- اس ساڑی پر وائٹ ایمبروڈری ہے اور اسکا بلاؤز اسٹرپ ڈیزائن کا ہے-

انوشا نے ماتھا پٹی اور مانگ کا ٹیکا پہنا ہے جو انکے پورے لک پر چار چاند لگا رہا ہے-

ان رسموں میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ شبانہ اعظمی، امرتا اروڑا اور ریا چکرورتی بھی نظر آئے-

امرتا نے یلیو پینٹ ، ٹاپ اور شرگ کو کیری کیا ہے جس پر ایمبروڈری کا ڈیزائن ہے- وہیں امرتا نے اپنے بالوں کو اوپر پونی میں باندھا ہے- ہائی ہیلس، یلیو سن گلاس اور ہاتھوں میں سلور بیگ لیے امرتا نظر آرہی ہے-

 

وہیں شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی ہلدی-مہندی میں کچھ کم میز نہیں کیے- شیبانی ہلدی کی رات آنکھ مارے، گانے پر خوب ڈانس کرتی دیکھی-

انوشا ڈانڈیکر کی پیدائش 9 جنوری 1982 کو ملک سوڈان میں ایک مراٹھی گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد ششی دھر اور والدہ سلابھا ڈانڈیکر ہے۔ وہ اصل میں پونے شہر سے ہے۔ انکی بڑی بہن شیبانی ڈانڈیکر ایک ماڈل اور اداکارہ ہے، اور وہ ایکٹر فرحان اختر کی گرل فرینڈ بھی ہے۔ اور دوسری چھوٹی بہن اپیکشا ڈانڈیکر آسٹریلیا میں رہتی ہے۔

وہ ایک ہند۔آسٹریلیائی ایم ٹی وی وی جے ، اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ انہوں نے وی جے اور ہوسٹ کے طور پر کئی شوز کی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے چند فلمیں بھی کی جن میں ممبئی میٹینی، ویرودھ، انتھونی کون ہے، ہیلو، سٹی آف گولڈ، لال باگ پرل، دہلی بیلی، بھویش جوشی جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like