Type to search

ٹی وی اور فلم

چھوٹے پردے کے اسٹارس بنا چکے ہیں نئے سال کے لیے بڑا پلان

ٹی وی ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج سال کا آخری دن ہے اور نئے سال کا جشن منانے کا پلان سب نے پہلے سے بنا رکھا ہے- ایسے میں شردھا آریا، اونیاش مشرا، ریہنا پنڈت، نشانت سنگھ، کرم راجپال اور سنجے گگانی جیسے ٹیلی ویژن اسٹارس اپنا نیا سال ممبئی سے باہر اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منائیں گے-

ٹی وی کے مشہور اسٹار شردھا آریا ” اویناش مشرا، ریہنا پنڈت ، نشانت سنگھ ، کرم راجپال اور سنجے نے ہمیں اپنا نیو ایئر پلان تو بتایا ہی ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی-

شردھا نے بتایا ، نئے سال پر میں اپنی فیملی کو سری لنکا لے جارہی ہوں، ہم 4 دنوں کے لیے کولمبو جارہے ہیں، جہاں ہم مشہور سمندر ، خوبصورت مندروں اور کہیں نئی جگہ پر جائیں گے، میں اس ٹرپ کو لیکربہت پرجوش ہوں- دراصل نیو ایئر سال کا میرا پسندیدہ ٹائم ہوتا ہے- یہ گذشتہ سال کی ودائی کا موقع ہوتا ہے، جس میں ہم کچھ اچھے واقعات کا جشن مناتے ہیں، اور گذشتہ باتوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ جشن کے  اس ماحول میں سبھی خوب مزے کریں اور ایسے جشن منائے جیسے کل ہو ہی نہیں-

اویناش نے کہا، اس سال میں اپنے شو کے سیٹ پر نیا سال منانے والا ہوں، دراصل پچھلے سال بھی یہ تیری گلیاں کی ٹیم نے ساتھ مل کر گذرے سال کو الوداع کیا تھا اور نئے سال کا استقبال کیا تھا، اس بار بھی میں کام کرتے رہنا چاہتا ہوں تاکہ نئے سال کی ایک اچھی شروعات ہو- میں امید کرتا ہوں کہ سبھی کی چھٹیاں اچھی گذرے-

ریہنا نے کہا، میں ویشنو دیوی یا گوا جانے کا پلان بنارہی ہوں، لیکن ابھی تک میں نے کچھ طے نہیں کیا ہے ، دیکھتے ہیں، آگے کیا ہوتا ہے، اس درمیان میں سبھی کو نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں-

نشانت نے کہا، میرا دہلی میں اپنے خاندان کے ساتھ نیوایئر منانے کا پلان ہے، سال کے اس وقت شہر بہت شاندار ہوجاتا ہے، جس میں کہرے سے بھری سردی راتوں میں گھر سے دور کی پارٹیاں ہوتی ہے، میرے پلان میں ساری رات ڈانس کرنا شامل ہے-

کرم راجپال نے کہا، اس نئے سال پر میں سب سے آگے کسی دور کی لوکیشن پر جاکر قدرت سے جڑنے کامنصوبہ بنا رہا ہوں، مجھے یہی اچھے لگتا ہے-

Tags:

You Might also Like