Type to search

بین الاقوامی

دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ پل ٹاور چین میں بن کر تیار

بیجینگ،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یہ وہ بریج ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اونچائی 110 منزل کے برابر ، لمبائی 2 کلومیٹر سے زیادہ، یہ ہے دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ بریج ٹاور، چین میں آج سے بریج کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ چین کے جنوب مغربی پنگ ٹینگ اور لوڈیان پہاڑیوں کو جوڑنے کے لیے دنیا کا سب سے اونچا پگٹینگ گرینڈ کنکریٹ ٹاور بریج بنایا گیا ہے۔

پہاڑیوں کے درمیان اس پل کا نظارہ کسی جھولے کی طرح ہے۔ اس بریج میں تین ٹاور ہے۔ ٹاور کی اونچائی الگ الگ ہے۔ سب سے اونچے ٹاور 328 میٹر ہے۔ اسکے ساتھ دوسرا ٹاور 320 میٹر اور تیسرا ٹاور 298 میٹر کا ہے۔

2135 میٹر لمبے اس بریج کو منگل کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ اسکے علاوہ اس بریج سے جوڑے 93 کلومیٹر لمبے پنگ ٹینگ لوڈیان ایکسپریس وے کا افتتاح کیا جائے گا۔ ایکسپریس وے اور پل کی تعمیر سے دونوں علاقوں کے مابین فاصلہ طے کرنے میں صرف ایک گھنٹہ لگے گا۔ پہلے اس سفر میں تقریبا ساڑے ین گھنٹے لگتے تھے۔
چین کا یہ بریج کادؤ ندی کے پل کو پار کرنے کےبعد پڑتا ہے ، اسے مقامی لوگ کڈوہ کا پل بھی کہتے ہیں ۔ اس میں ایک ملٹی اسپل کیبل کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like