Type to search

فیشن

سونا مہاپاترا بلیک ڈریس اسٹائل، فوٹو وائرل

سونا مہاپاترا بلیک ڈریس

فلمی ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی گلوکارہ سونا مہاپاترا اپنی آواز کی کشش کا جادو ایسا چلاتی ہے کہ ہر کوئی انکا دیوانہ ہوجاتا ہے، سونا مہاپاترا بلیک ڈریس میں فوٹو شیئر کی ہے۔

لیکن سونا مہاپاترا اپنی آواز کے لیے مشہور ہے اتنی ہے وہ اپنے تیکھے طبعیت کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہے، ایک طرف سونا جہاں #می ٹو میں کافی زبردست طریقے سے آگے آئی ، وہیں انہوں نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان سے بھی پنگا لیتی نظر آئی، ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہے، اس بار سونا اپنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے-

سونا نے پیر کو بکنی میں اپنی دو فوٹو فیس بک پر شیئر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی-

اس تصویر پر لوگوں نے سونا کو ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ اتنے خراب کپڑے پہنتی ہے اور #می ٹو پر بات کرتی ہے،

سونا مہاپاترا بلیک ڈریس میں تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ٹرولرس کو زبردست جواب بھی دیا، سونا نے ٹرول کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا، میں نے اپنی کچھ فوٹو کل شیئر کی، جس میں سے کچھ لوگوں نے اس پر لکھا کہ عجیب کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور پھر کہتی ہو می ٹو؟ کسی نے لکھا کہ لگتا تھا کہ آپ الگ قسم کی انسان ہو، آپ سے ایسی امید نہیں کی تھی، وہیں، کچھ لوگوں نے فوٹو پر فائر اور ہاٹ ایموجی کے ذریعہ اپنا ردعمل دیا-

سونا مہاپاترا ہندوستانی گیت نگار، موسیقار اور گلوکار ہے، انکی پیدائش 17 جون 1976 میں کٹک، اڑیسہ  میں ہوئی، سونا نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے ، لیکن اس شعبے میں انہوں نے کام نہیں کیا، عامر خان کے شو ستیہ مے وجیتے سے انہیں پہچان ملی، سونا نے دنیا بھر کے انکے میوزک تقریب میں مظاہرہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی کئی البمز، سنگلز،کنسٹرک ویب ٹکاسٹ ، میوزک ویڈیو بالی ووڈ فلموں اور اشتہارات میں سونا کی آواز کو پسند کیا گیا، انکے کئی گانے کافی ہٹ ہوئے ہیں-

(فوٹو: سونا مہاپترا کے فیس بک اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)

Tags:

You Might also Like