Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ انوشکا سین برتھ ڈے اسپیشل

اداکارہ انوشکا سین بولڈ

فلمی ڈسک، 5 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2012 میں آئے شو بال ویر سے پہچان بنانے والی ٹی وی اداکاہ انوشکا سین نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی ہے- انوشکا اپنی سالگرہ 4 اگسٹ کو مناتی ہے- انوشکا آئے دن اپنے ایک سے بڑھ کر ایک بیباک انداز کو لیکر چھائی رہتی ہے- اب ایک بار پھر سے انوشکا نے اپنی ایسی ایسی تصویریں کلک کرا لی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف انہی کے چرچے ہورہے ہیں-

بتادیں کہ انوشکا سین کی پیدائش 4 اگست 2002 میں رانچی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام انربن سین اور والدہ کا نام راج روپا ہے۔ انوشکا ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ انوشکا نے ریان انٹرنیشنل اسکول، کاندیوالی میں تعلیم حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anushka Sen (@anushkasen0408)

 

سال 2021 میں روہت شیٹی کے ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں نظر آچکی اداکارہ انوشکا سین نے پہلے جہاں اپنی شاندار ایکٹینگ سے ہر کسی کو متاثر کردیا تو وہیں اب اداکارہ کے اسٹائلش لکس اور ادائیں ٹاک آف دی ٹاؤن بنے ہوئے ہیں- ان دنوں انوشکا سین اپنے برتھ ڈے تقریب میں مصروف ہے اور اپنے اس جشن کی تمام تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کررہی ہے-

اسی سلسلے میں اب ایک بار پھر سے انوشکا سین نے اپنی لیٹسٹ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہے- انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں انوشکا کو کراپ ٹاپ اور ہاٹ پینٹ سوٹ پہنے دیکھا جاستکا ہے- اسکے ساتھ گہرا لیپ شیڈ لگایا ہوا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anushka Sen (@anushkasen0408)

 

یہاں انوشکا کسی برج پر کھڑی ہوکر ہوا میں زلف لہراتے ہوئے پوز دے رہی ہے- لوگوں کی نظریں انوشکا کی بولڈنیس پر ٹکی رہے گئی ہیں-

اس سے پہلے انوشکا سین نے اپنے 20ویں سالگرہ تقریب کی تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کی تھی، تصویروں میں انوشکا کیک کاٹتے اور اپنے قریبیوں کو کیک کھلاتی اور مستی کرتی دیکھائی دے رہی تھی- انوشکا کی یہ تصاویر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

انوشکا کے کام کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری بار گانے ‘از دس دیٹ فیلینگ” میں دیکھی گئی تھی، فی الحال وہ اپنی ویب سیریز سوانگ کو لیکر بحث میں ہے-

انوشکا نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ ایکٹر سال 2009 میں زی ٹی وی کے سیریل یہاں میں گھر گھر کھیلی سے کیا۔

انوشکا نے سال2015 میں بالی ووڈ فلم کریزی کوکڈ فیملی، میں نظر آئیں۔ اور سال 2019 میں اردو کی شارٹ اسٹوری لحاف : دی کیولٹ میں نوجوان عصمت چغتائی کا کردار نبھایا۔

انوشکا سال 2021 میں زی5 اور آلٹ بالاجی پر نشر ہوئی ویب سیریز کرش میں عالیہ کا کردار نبھایا، اور ٹی وی سیریل اور فلموں کے علاوہ چند میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے۔