Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘نصیب اپنا اپنا’ کی اداکارہ اداکارہ رادھیکا سرتھکمار آج لگتی ہے کافی اسٹائلش

رادھیکا سرتھکمار

فلمی ڈسک، 7 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں جو فلم میں زبردست اداکاری کرکے انڈسٹری میں اپنی چھاپ چھوڑ کر دور ہوگئی۔ لیکن انہیں آج بھی انکے کام سے یاد کیا جاتا ہے۔

آج ہم ایک ایسی ہی اداکارہ کے بارے میں بات کررہے ہیں جو سال 1986 میں ریلیز ہوئی رشی کپور کی فلم نصیب اپنا اپنا میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو دل میں جگہ بنائی۔  اس فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا، فلم کے ڈائیلاگز کے ساتھ فلم کے گانوں نے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔

فلم میں رشی کپور کے علاوہ چندو اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ جی ہاں، فلم میں چندو کے کردار نے فلم میں جان ڈال دی تھی۔ اپنے مختلف بالوں اور انداز سے انہوں نے فلم کی کہانی پر زور دیا- آپ کو بتاتے چلیں کہ چندو کا یہ مضبوط کردار رادھیکا سرتھکمار نے نبھایا تھا۔

آپ کو بتادیں کہ رادھیکا سرتھکمار بھلے ہی 59 سال کی ہو گئی ہوں لیکن ان کا انداز، فیشن اور لک اب بھی کسی بھی اداکارہ کو مات دینے کے لیے کافی ہے۔

بتادیں کہ رادھیکا سرتھکمار ساؤتھ انڈسٹری کا بڑا نام ہے۔ وہ کئی ریالٹی شوز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ رادھیکا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تازہ تصویروں سے مداحوں کا دل جیت لیتی ہیں۔ ساتھ ہی رادھیکا کی تصویریں دیکھ کر مداح بھی حیران ہیں۔

اداکارہ رادھیکا شرد کمار نے بالی ووڈ، تامل میں کئی فلمیں کی ہیں جیسے نصیب اپنا اپنا، لال بادشاہ، جینس، آج کا ارجن، رنگا، ماری، سنگھم 3، جیل جیسی کئی فلموں میں وہ اپنے شاندار اداکاری کا ٹیلنٹ دیکھا چکی ہے-

لیکن بالی ووڈ میں انکی فلم نصیت اپنا اپنا سے ہی انہیں خاص مقبولیت ملی آج بھی انکا ہیئر اسٹائل اور انکے ڈائیلاگ فینس کی زبان پر رہتے ہیں-

اداکارہ رادھیکا سرتھکمار کی پیدائش 21 اگسٹ 1962 کو ہوئی- تمل اداکار اور کامیڈین، ایم آر رادھا اور گیتھا کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم ہندوستان اور برطانیہ میں مکمل کی۔ رادھیکا نے 4 فروری 2001 کو اداکار سرتھ کمار سے شادی کی۔