Type to search

بزنس

سپر لگژری برانڈ بولنسیگا کو بھارت میں بیچے گا ریلائنس

بولنسیگا

ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے بولنسیگا کے ساتھ ایک فرینچائزی سمجھوتے پر دستخط کئے


نئی دہلی، 4 اگست۔ 2022 (پریس نوٹ) دنیا کے سپر لگژری برانڈ بولنسیگا کو بھارتیہ بازاروں میں اتارنے کیلئے ریلائنس برانڈز لمیٹڈ ( آر بی ایل) نے بولنسیگا کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس طویل مدتی فرنچائز معاہدے کے تحت،آر بی ایل ہندوستان میں بولنسیگا کا واحد پارٹنر ہوگا۔

ہسپانوی نژاد کرسٹوبل بولنسیگا نے 1937 میں پیرس میں کمپنی شروع کی تھی۔ بولنسیگا فیشن کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے، جو اپنے جدید لباس اور فیشن میں اختراعات کے لیے جانا جاتا ہے۔2015 سے ڈیمنا، بولنسیگا کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں اور تب سے بولنسیگا نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔بولنسیگا کے مجموعہ میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کے لیے تیار لباس اور دیگر ساز وسامان کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، درشن مہتا، ایم ڈی، ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے کہا، “دنیا میں بہت کم برانڈز نے بولنسیگا جیسی تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں قبول کیا ہے۔

انہوں نے اپنی شاندار اور ذہین تخلیقات کے ذریعے دنیا میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔ اس برانڈ کو ملک میں متعارف کرانے کا اب وقت آگیا ہے کیونکہ ہندوستانی لگژری صارفین پختہ ہو چکے ہیں اور فیشن کو اپنی شخصیت کے تخلیقی اظہار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like