Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو اولمپک 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہونگے

اسپورٹس ڈسک،30مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ٹوکیو اولمپکس اب اگلے سل 23 جولائی سے آٹھ اگسٹ تک منعقد کیے جائیں گے، ٹوکیو 2020 کے چیف یوشیرو موری نے جلد بازی میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہا ، اب اولمپک کھیل 23 جولائی سے 8 اگسٹ 2021 کے درمیا ہونگے- پیرا اولمپک کھیل 24 اگسٹ سے 5 ستمبر کے درمیان ہونگے-

اس سے کچھ گھنٹوں پہلے ہی موری نے کہا تھاکہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اس ہفتہ نئے تاریخوں پر فیصلہ لے گی- ٹوکیو اولمپک اس سال 24 جولائی سے نو اگسٹ کے درمیان ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں ملتوی کرنا پڑا- آئی او سی اور جاپان حکومت لگاتار دوہراتے رہے کہ کھیل متعین وقت پر ہونگے لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے انفکیشن کے درمیان کھیل کمیٹی اور کھلاڑیوں کے دباؤ میں انہیں فیصلہ لینا پڑا-

Tags:

You Might also Like