Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے پر غور کررہی ہے آئی او سی ، کینڈا کے نام واپس لیا

اسپورٹس ڈسک،23مارچ(بھاشا) آئی او سی ٹوکیو اولمپک کو ملتوی کرنے پر چار ہفتے کے اندر فیصلہ لے گی جبکہ کینڈا نے صاف کہے دیا ہے کہ وہ ان کھیلوں میں اپنی ٹیم نہیں بھیجے گی۔ آئی او سی جاپان حکومت، عالمی کھیلوں کے عہدیداروں ، براڈ کاسٹروں سے بات کرکے فیصلہ لے گی۔ اولمپک 24جولائی سے شروع ہونے ہے۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کھلاڑیوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ اس فیصلے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔
انہوں نے لکھا، میں جانتا ہوں کہ ان حالات میں آپ کے ذہن میں کئی سوال ہونگے میں جانتا ہوں کہ اس جذباتی وقت میں اس طرح کا عملی رویہ آپ کو صحیح نہیں لگے گا۔ اس درمیان عالمی ایتھلیٹکس کے صدر ، سیبسٹین کرو نے تھامس باک کو خط لکھ کر کہا ہے کہ جولائی میں اولمپک کرنا نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی مناسب۔ انہوں نے کہا ، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اولمپک ملتوی ہو لیکن ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کی قیمت پر کھیل نہیں کرا سکتے۔

Tags:

You Might also Like