Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس ملتوی

اسپورٹس ڈسک،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوروناوائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ٹوکویو اولمپک کو ملتوی کردیا گیا ہے- اسے اب اگلے سال میں منعقد کیا جائے گا- بتادیں کہ اگلے سال یعنی 2021 کو ہونے والا اولمپک ٹوکیو 2020 اولمپک ہی کہا جائے گا- جاپان کے وزیراعلی شنزو آبے نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) پر اولمپک کو ٹالنے پر بات کی تھی- جسکے بعد آئی او سی نے پی ایم کی بات کو مانتے ہوئے اولمپک کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا- آئی او سی کے صدر تھامس باک سے بات چیت کرنے کے بعد آبے نے یہاں میڈیا سے کہا، میں نے ایک سال کے لیے کھیلوں کو ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی اور صدر تھامس باک نے اسکے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے- دوسرے عالمی جنگ کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اولمپک کھیلوں کو ملتوی کیا گیا ہو-

آبے نے باک کے ساتھ منگل کو فون پر بات کی اور دونوں ملتوی کرنے کے سمجھوتے پر تیار ہوگئے، آئی او سی پر کافی دنوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کو ملتوی کرنے کا دباؤ تھا-

Tags:

You Might also Like