Type to search

تلنگانہ

ترنگا ریلی – شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں زبردست ریلی، پرامن احتجاج درج

ترنگا ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت، تمام راستے عیدگاہ کی طرف ، سیاہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ


حیدرآباد 10جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر حیدرآباد میں جمعہ کے روز بعد نماز کالے قانون کے خلاف عیدگاہ سے شاستری پورم تک ریلی نکالی گئی،عد نماز 2بجے عید گاہ میر عالم سے زیر قیادت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ایک عظیم الشان ترنگا ریالی نکالی گئی، شہریت ترمیمی قانون سی اے اے‘ این آر سی‘ این پی آرکے خلاف ملک بھر میں سخت مخالفت ہورہی ہے، اس ریلی میں جس میں کئی لاکھ افراد نے شرکت کرتے ہوئے ان سیاہ قوانین کی مخالفت کی۔ اس ریلی میں مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد دیکھی گئی- جو اس کالے قانون کو واپس لینے کی آواز لگا رہی تھی- کئی خواتین اپنے نومولود بچوں کو گود میں لیے نعرے لگاتی دیکھی،


شہر کے نوجوانوں نے ایک کئی میٹر لمبے ترنگے کو تھامے نعرے لگاتے دیکھے- کئی نوجوان پی ایم اور وزیرداخلہ سے اس کالے قانون کو واپس لینے کی مانگ کی- ایک احتجاجی کے ہاتھ میں پلے کارڈ دیکھا گیا جس میں تلنگانہ کے سی ایم کو اپنی خاموشی توڑنے کے لیے کہا گیا،
شہر حیدرآباد کی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی،مولانا حافظ رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد خطبہ دیا، جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ ریالی یونائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیشن کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی جسکی قیادت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے کی-
ریلی کی خاص بات یہ رہی کہ غیرمسلم افراد نے اس سے نہ صرف اظہاریگانگت کیا بلکہ اس میں شریک بھی ہوئے۔ اس ریلی میں مسلم ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی کثیر تعداد دیکھی گئی-
بتادیں کہ اس ریالی کو کامیاب بنانے کے لیے پرانے شہر میں جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے سے شام پانچ تک کاروبار رکھنے اولڈ سٹی ٹریڈرس اسوسی ایشن نے اپیل کی تھی۔ بتادیں کہ حیدرآباد میں جمعہ کے روز اسکول، کالجس اور کاروبار بند دیکھا گیا-

Tags:

You Might also Like