Type to search

بین الاقوامی

عمان کے سلطان کا 79 سال کی عمر میں انتقال، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

عمان،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عمان کے سلطان قابوس بن سعید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ عمان میڈیا کے مطابق سلطان قابوس کا 10 جنوری 2020 کو بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ سلطان کے انتقال کے بعد ہفہ کو عمان میں تین دن کا قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔ حالانکہ سلطان کی موت کی وجہ کا بھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وہ 79 سال کے تھے۔ سلطان قابوس سال 1970 سے لگاتار اس عہدے پر بنے ہوئے تھے۔ سلطان کے دفتر نے کہا کہ انکا لمبی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ انکے انتقال پر رائل کورٹ کے دیوان نے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سلطان کے انتقال پر تعیزیتی پیغام دیا۔

سلطان کی قابوس کی پیدائش 18 نومبر 1940 کو ہوئی تھی۔ سلطان قابوس کے عمان میں سب سے زیادہ وقت تک سلطان رہے۔ قابوس نے 1970 میں اپنے والد کو تخت سے ہٹا دیا تھا۔ اور خود سلطان کے تخت پر بیٹھے تھے۔

سلطان قابوس نے شادی نہیں کی تھی۔ انکے انتقال کے بعد سلطان کے عہدے کے لیے کوئی جانیشین نہیں ہے۔ حالانکہ انتقال کے بعد اب تین دن کے اندر وہاں کے شاہی خاندان سے نیا سلطان منتخب کیا جائےگا۔