Type to search

تلنگانہ

ترنگا ریالی : عیدگاہ میر عالم تا شاستری پورم

حیدرآباد،10جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سارے ملک میں کالے قانون کے خلاف مخالفت ہورہی ہے۔ اور اسے واپس لینے کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ریالی نکالی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں شہر حیدرآباد میں بھی احتجاج ہورہا ہے۔ شہریت قانون ترمیمی ایکٹ، سی اے اے، این آرسی ، این پی آر کے خلاف شہر حیدرآباد میں بروز جمعہ بعد نماز 2بجے عید گاہ میر عالم سے زیر قیادت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ایک عظیم الشان ترنگا ریالی نکالی جائے گی۔ یہ ریالی یونائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیشن کمیٹی کی جانب سے نکالی جائے گی۔ ریالی عیدہ گاہ سے نکل کر راجندر نگر کے شاستری پورم پر اختتام ہوگی جو ٹھیک 5 بجے تک ہوگی۔ اس ریالی میں عوام بعد نماز کے شرکت کرسکتے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے احتجاجی پروگرام میں مختلف جماعتوں ، تنظیموں انجمنوں کے نمائندے و اہم شخضیات ، علما کرام و مشائخین شریک ہونگے۔ بتادیں کہ عیدگاہ میر عالم پر ٹھیک 1:15بجے نماز جمعہ ہوگی۔ مولانا حافظ رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد خطبہ دیں گے اور امامت کریں گے۔

اس ریالی کو کامیاب بنانے کے لیے پرانے شہر میں جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے سے شام پانچ تک کاروبار رکھنے اولڈ سٹی ٹریڈرس اسوسی ایشن کی اپیل۔

Tags:

You Might also Like