Type to search

ٹیکنالوجی

ٹاٹا اسکائی بنگ پلس اینڈروئیڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس لانچ، ایک مہینے کے لیے فری ملے گی سرویس

ٹیکنالوجی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا اسکائی نے اپنے اینڈروئیڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس لانچ کردیا ہے۔ اس کی قیمت 5،999 روپے ہے۔ ٹاٹا اسکائی بنگ پلس کو نئے یوزرس کمنی کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ جہاں ایئرٹیل ایکسٹریم باکس اور ڈش اسمارٹ ہب کو صرف 3999 روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔ وہیں ٹاٹا اسکائی نے اپنے نئے سیٹ ٹاپ باکس کو زیادہ قیمت میں لانچ کیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ 9.0 پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے جو کئی پریمیم او ٹی ٹی سرویس جیسے ہاٹ اسٹار، تین مہینے کے لیے ایمیزون پرائم ، سن این ایکش ٹی، زی 5 سمیت کئی سرویس دستیاب کرائی جارہی ہے۔

ٹاٹا اسکائی بنگ + اینڈرائیڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کی خصوصیات: کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس باکس کو 5999 روپے میں لسٹ کیا گیا ہے۔ لیکن اسکے سبھی فیچرس کی معلومات ہی دی گئی ہے۔ یہاں پر اس سیٹ ٹاپ باس کی کچھ ہی معلومات دستیاب کرائی گئی ہے۔ بنگ+ کو اینڈروئیڈ 9.0 پائی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اسکے ریموٹ میں بلٹ۔ان گوگل اسسٹنٹ سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس باکس آفس کو انٹرنیٹ کے ذریعہ کنیکٹ کیاجا سکتا ہے۔ اسکے ذریعہ آپ او ٹی ٹی ایپس تک رسائی کر پائیں گے۔ اسکے علاوہ آپ اسٹانڈرڈ سیٹلائٹ ٹی وی سرویس کو لائیو ٹی وی چینل کو دیکھنے کے لیے سوئچ کرسکتے ہیں۔

Tags: