Type to search

صحت

ایروبکس ورزش فیٹنس کے ساتھ یادداشت بھی بڑھاتی ہے

ایروبکس ورزش

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایروبکس ورزش ۔ حالیہ ہوئی اسٹیڈی میں سامنے آیا ہے کہ تیز رفار سے کی جانے والے ورزش دماغ کی صحت اور یادداش کو درست رکھنے میں مددگار ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ صرف نوجوانوں میں ہی نہیں ان فاسٹ ورزش کے مثب اثرات 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ساتھ ہی دھیمی رفتار سے کی جانے والی ورزش کی جگہ سیفٹی کا دھیان رکھتے ہوئے تیز رفتار سے اگر ورزش کی جائے تو اسکا اثر جسم اور دماغ پر کہیں ذیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ہیملٹن میں میک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین نے 12 ہفتوں تک 60 سے 88 سال کے نوجوانوں کے درمیان کے 64 بیٹھنے (زیادہ وقت بیٹھے رہنے والے لوگ) لوگوں پر تحقیق کی۔ اس دوران ان لوگوں کے گروپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا، جنہیں الگ الگ طرح کی ورزش کرائی گئی ۔ ان لوگوں کے یہ تحقیق شروع کرنے سے پہلے اور تحقیق کے بعد لیے گئے ڈیٹا تجزیہ میں سامنے آیا کہ جو بالغ تیز رفتار والی ورزش کرتے ہیں ان میں الزائمر ہونے کا ریسک کم ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انکی یادداش پہلے کے مقابلے کہیں بہتر ہوجاتی ہے۔

ان کے کرائی گئی تیز رفتار ورزش میں 4 منٹ تتک ٹریڈ مل واک کے چار سیٹ اور میڈیم شدت والی ایروبکس ورزش شامل تھی۔

جو انہیں ہر روز قریب 50 منٹ تک کرائی جاتی تھی۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کپ دھیمی رفتار سے لمبے وقت تک کی جانے والی ورزش کے مقابلے میں زیادہ اثر ڈالنے والی تیز رفتار کی ورزش کم وقت تک کرنا دماغ کے لیے ذیادہ موثر رہتا ہے۔

حالانکہ محققین نے یہ بات بھی صاف کردی،

کہ اس طرح کی ورزش لوگوں کو ڈیمنشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بچانے میں مدد گار ہے،

اگر یہ سرگرمیاں کسی ماہر کی نگرانی میں کی جائے،

لیکن بیماری ہوجانے پر انہیں ٹھیک کرنے میں انکے رول کے بارے میں ابھی کچھ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

Tags:

You Might also Like