Type to search

ٹی وی اور فلم

تمنا بھاٹیہ کی ویب سیریز آخری سچ کا ٹریلر جاری

ویب سیریز آخری سچ

ایک ہی دن میں ایک خاندان سے کئی اموات، آخری سچ میں تمنا بھاٹیہ معلوم کریں گی سچ-

تمنا بھاٹیہ ، ابھیشک بنرجی، شیون نارنگ، دانش اقبال، نشو دکشت، کریتی وج اور سنجیو چوپڑا کی سیریز

انیا کا کردار تمنا بھاٹیہ نے نبھایا ہے اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے کافی تیاری کی ہے-


فلمی ڈسک، 15 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک رات ، ایک خاندان، کئی اموات، ایک تفتیشی افسر اور کئی  –

 

 

ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے 11 اگسٹ کو سچے واقعات سے متاثر آخری سچ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے- ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ کرائم تھریلر کئی رازوں کو کھولے گی اور ہر کسی کی زندگی میں گہرائی سے اترے گی-

 

 

 

نرویکر فلمز کی بنائی اور روبی گریوال کی ہدایت میں بنی آخری سچ 25 اگسٹ 2023 سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی-

 

 

سیریز آخری سچ آپ کو تمنا بھاٹیہ ، ابھیشک بنرجی، شیون نارنگ، دانش اقبال، نشو دکشت، کریتی وج اور سنجیو چوپڑا جیسے فنکاروں کے ساتھ ایک سفر پر لے جائیے گی- بڑھتے تناؤ کے درمیان یہ سیریز آپ کو اپنی سیٹ سے باندھے رکھے گی-

 

 

سیریز آخری سچ کے ڈائریکٹر روبی گریوال نے کہا، ‘آخری سچ کی کہانی حساس ہے اور اس سیریز کو پیش کرنے کے لیے ہر کسی نے بہت محنت کی ہے-

 

 

 

 

یہ سیریز پولیس کی نظر سے مشکل معاملے کی کہانی بتانے کے لیے بنائی گئی ہے- آخری سچ ایک فرضی کہانی ہے، جس میں خیالی کردار ہیں، جو ایک اصل واقع سے متاثر ہے، جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا-

 

 

یہ انیا نام کی پولیس اہلکار معاملے کی جانچ کرتی ہے- انیا کا کردار تمنا بھاٹیہ نے نبھایا ہے اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے کافی تیاری کی ہے-

سیریز آخری سچ کے بارے میں تمنا بھاٹیہ نے کہا، جب آخری سچ میرے پاس آئی، تو یہ ایک ایسی کہانی تھی، جس نے فوری میرے اندر تک ہلا کر رکھ دیا- یہ کردار میرے لیے بہت خاص ہے- کیونکہ یہ پہلی بار ہے جب میں پولیس افسر کا کردار کررہی ہوں اور دوسری بات انیا کی جذباتی کمزوری جو آخری سچ میں دیکھائی گئی ہے-

 

 

مجھے اس کہانی کا حصہ بن کر اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ساتھ اسے دنیا کے سامنے لاکر خوشی ہورہی ہے-

Tags:

You Might also Like