Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈانس کوریوگرافر اور اداکارہ رکمنی وجے کمار کا حیرت انگیز ویڈیو

رکمنی وجے کمار

فلمی ڈسک، 21 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوری دنیا باصلاحیت لوگوں سے بھری پڑی ہے، ملک کے ہر گلی محلے میں آپ کو حیران کردینے ولا ہنر دیکھنے کو ملے جائے گا، لیکن کچھ لوگ اپنے ٹیلینٹ سے کچھ ایسا کر گذرتے ہیں جسے دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں ہوتا-

 

 

 

 

 

ایک ایسا ہی ویڈیو یہاں شیئر ہے جسے دیکھ کر ہوش اڑ جائیں گے- اور آپ بھی بس یہی کہیں گے کہ کیا یہ کرپانا واقعی ممکن ہے- بتادیں کہ یہ ویڈیو رکمنی وجے کمار کا ہے جو ڈانس کوریوگرافر ، بھارتناٹیم ڈانسر اور اداکارہ ہے- حال ہی میں وہ سیتا رام فلم میں نظر آئی تھی-

 

 

 

انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے رکمنی وجے کمار کے اس ویڈیو میں انکی لچک نے ہر کسی کو چونکا دیا ہے- ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ساڑی پہنے ہوئے رکمنی زبردست یوگا اور ڈانس کا بہترین مظاہرہ کررہی ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی حیران رہے جائے گا-

مشہور فلم ڈائریکٹر انیل شرما نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے- ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، بھارت میں ہنر اور فنکاروں کی کوئی کمی نہیں ہے- شاندار-

 

بتادیں کہ بنگلور میں پیدا ہوئی اداکارہ رکمنی وجے کمار ایک ڈانس کوریوگرافر، بھرتناٹیم ڈانسر ہے- انہوں نے سال 2016 میں ایکشن تھریلر ہندی فلم فائنل کٹ آف ڈائریکٹر میں کام کیا- رکمنی نے تامل ، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہے-