Type to search

صحت

بواسیر کی علامات اور اس کے گھریلو علاج

بواسیر

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں وقت پر کھانا نہیں کھانےاور کم پانی پینا، باقاعدگی سے ورزش نہیں کرنا اور گھنٹوں ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا، قبض جیسی عادتوں سے لوگ کئی بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھ وقت سے لوگوں میں بواسیر بیماری لوگوں میں زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسکی اہم وجہ لوگوں کا گھنٹوں تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنا ہے۔

ٹیلرنگ، آفس ورک، دوکاندار، ہوٹل مینجر، منشی، کار ڈرائیور وغیرہ، ایسے ہی کئی کام ہے جو ایک جگہ بیٹھ کر کیے جاتے ہیں ان میں بواسیر ہونے کے امکانات ہوجاتے ہیں، اکثر لوگ اپنی کرسی اور بیٹھنے کی جگہ کو آرام دہ بنانے کی چکر میں سپنچ والی کرسی کا استعمال کرتے ہیں۔ جو کہ مسلسل بیٹھنے والوں کے نقصان دہ ہے۔ اپنی کرسی کو جالی دار بنائے تاکہ اس میں ہوا داخل ہوتی رہے۔ اور جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔

مسلسل بیٹھنے والوں کو چاہیئے کہ ہر 25 سے 30 منٹ میں اپنی کرسی اٹھے اور ایک چکر ضرور لگا کر آئے اور پانی کا استعمال خوب کریں۔

بواسیر کے علامات

بواسیر کے قسم کے ہوتےہیں۔ ایک اندرونی بواسیر اور دوسرا بیرونی بواسیر ہے۔ بواسیر میں ’انس’ کے پاس کی نسوں میں سوجن ہوتا ہے۔ اندرونی بواسیر کو چھونا مشکل ہے۔ لیکن اسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ باہری بواسیر میں باہر سے سوجن ہوتا ہے اور اسے پہچاننا مشکل نہیں ہے۔

اگر آپ کو مل آنتوں کی حرکت کے وقت انس میں ناقابل برداشت درد ہوتا ہے یا انس سے خون آتا ہے یا پھر کھجلی ہوتی ہے تو سمجھیئے آپ بواسیر سے متاثر ہے۔

فائبر سے بھرپور کھانا کا نہ صرف استعمال کرنا چاہیئے بلکہ اسے اپنی عادت بنا لینی چاہیئے۔

اس مرض سے بچنے اور اس سے نجات پانے کے کچھ اثر دار اقدامات پر ہم ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ہر دن 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پیئے۔

وقت پر کھانا کھائیں۔

رات کے وقت سوتے وقت کچھ کشمش پانی میں بھر کر رکھیں اور صبح اٹھے ہی پھولے ہوئے کشمش کے ساتھ پانی بھی پیئے۔ اس سے آپ کو اس مرض سے بڑا فائدہ ہوگا۔

اسکے مرض کے علاج کے لیے ہر دن دو لیٹر لسی میں قریب 50 گرام زیرا کا پاؤڈر ملا کر اسے پورا پانی کی جگہ پینا چاہیئے۔ ایسا کرنے سے بواسیر کے مسے مٹ جاتے ہیں۔

پھلوں کے تازہ جوس اور سبزیوں کے سوپ کا استعمال کریں۔

عام کی گھٹلی کے اندر کاحصہ اور جامن کی گھٹلی کے اندر کے حصوں کو سوکھا کر انکا چورن بنا لیں، پھر اسے ہلکے گرم پانی یا لسی میں ملا کر ہر دن استعمال کرنے سے بھی بواسیر میں راحت ملے گی۔

رات میں کھجور کو پانی میں ڈالیں اور صبح پھولا ہوا کھجور کھائیں۔ ایسا کرنے سے قبض حتم ہوکر پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔

ایک چمچ شہد میں ایک چوتھائی حصہ دلاچینی کا چورن ملا کر کھانے سے بھی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔ جب تک بواسیر پوری طرح سے ختم نہیں ہوتی، تب تک متاثرہ کو چٹ پٹے کھانے، مرچ ، مسالہ دار کھانے سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

بواسیر کے علاج میں الائچی کا بھی بڑا معاون ہے بواسیر متاثرہ قریب 50 گرام بڑی الائچی لیکر انہیں بھون لیجئے۔ الائچی جب ٹھنڈی ہوجائے تو انہیں پس کر رکھ لیں۔ ہر دن صبح ایک چمچ پانی میں ملا کر کھالی پیٹ پیئے۔ اسکے مستقل استعمال سے کافی راحت ملے گی۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like