Type to search

ٹی وی اور فلم

شروتی ہاسن تلگو فلم ’آرٹی 66‘ میں نبھائیں گی لیڈ رول

فلمی ڈسک،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کو تلگو فلم ’آرٹی 66‘ میں فیمیل لیڈ نبھانے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ گوپی چند مالیننی کی طرف سے ہدایت میں بنی والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں روی تیجا ایک پولیس افسر کے کردار میں ہے۔ شروتی نے اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنےکے لیے ٹیوٹ کیا۔ اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر اور روی تیجا اور گوپی چند کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہے۔ بتادیں کہ شروتی کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوہونے لگی ہے۔ بتادیں کہ ان تصویروں کو شروتی کی طرف سے حال ہی میں انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

شروتی اور تیجا اس سے پہلے ’بلوپو‘ اور ڈان سینو، میں کام کرچکے ہیں۔ ایکٹینگ کے علاوہ شروتی اپنے میوزکل کیریئر میں بھی کافی سرگرم ہے۔

لندن میں حال ہی کے کچھ پروگرام میں انہوں نے پرفارم بھی کیا۔ وہیں حال ہی میں شروتی نے اپنے تعلقات اور بریک اپ پر کھل کر باتیں کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شروتی نے اپنی نجی زندگی کے راز کھولتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے ہی ایک سچے پیار کی تلاش رہی ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام سیٹ پر شروتی نے اپنے تعلقات اور نجی زندگی کے بارے میں خلاصہ کرتے ہوئے کہا تھا، اچھے لوگ اچھے وقت پر اچھے رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ یہی لوگ برے ہوجاتے ہیں، لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ میرے لیے یہ ایک اچھا تجربہ رہا۔ میں نے کافی کچھ سیکھا اور یہ سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ تھا۔ لیکن مجھے ہمیشہ سےایک اچھے پیار کی تلاش رہی ہے اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوگی کہ یہ وہ ایک چیز ہے جسکا مجھے ہمیشہ سے انتظار رہا ہے۔
(فوٹو: شروتی ہاسن کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے۔)

Tags:

You Might also Like