Type to search

صحت

بیل کا شربت گرمیوں میں پیئیں ، بواسیر سے رہیں گے دور

بیل کا شربت

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شربت پینا گرمیوں میں بہت ذیادہ فائدے مند ہوتا ہے۔ اسکے پینے سے نا تو لو لگتی ہے اور نہ ہی پیٹ سے متعلق بیماریاں ہوتی ہے۔ خاص طور پر جنہیں بواسیر جیسا مرض ہے۔ انکے لیے تو بیل کا شربت امرت ہوتا ہے۔

دو طرح کے ہوتے ہیں بواسیر
بواسیر کا مرض دو طرح کا ہوتا ہے عام زبان میں انہیں خونی اور بادی بواسیر کہتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ خونی بواسیر میں مل کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ جبکہ بادی بواسیر میں خون تو نہیں آتا لیکن جلن اور درد اتنا ہوتا ہے مریض چیخنے لگتا ہے۔

بادی بواسیر میں مریض کو اکثر قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔ پیٹ میں گیس بنتی رہتی ہے۔ اکثر پیٹ میں درد، لوز موشن یا پیٹ سے جڑی دوسری بیماریاں ہوتی رہتی ہے۔ ایسا بواسیر کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ایسے راحت دیتا ہے بیل کا شربت
بیل کا شربت جسم کی گرمی کو راحت دینے کا کام کرتا ہے۔ پیٹ میں ٹھنڈک بنائے رکھتا ہے اور ہمارے ہاضمے کو تیز کرتا ہے۔ اس سے پیٹ سے متعلق بیماریاں نہیں ہوتی ہے۔

اگر کسی کو قبض کا مسئلہ رہتا ہے تو وہ بھی باقاعدہ طور سے بیل کے شربت کا استعمال کریں۔ انہیں اس سے آرام ملے گا۔ بیل میں ریشہ پاپا جاتا ہے، جو ہاضمے کو صحیح رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

بیل کا شربت تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے یہ ہمارے پیٹ میں ہونے والی گرمی کو پرسکون کرتا ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے پریشر کو ہموار بناتا ہے اور پائلس کے دوران درد میں راحت ملتا ہے۔

ریکٹل کینسر بن سکتا ہے پرانا بواسیر
اگر بواسیر کے مرض کو لمبے وقت تک نظر انداز کیا جائے،

تو یہ ریکٹل کینسر کی شکل میں بھی بدل سکتا ہے۔

ریکٹل کینسر ہمارے ریکٹم یعنی مقعد گزرنے میں ہوتا ہے۔

حالانکہ بواسیر کو ریکٹل کینسر کی شکل لینے میں کافی وقت لگتا ہے،

اس لیے بہتر ہے کہ بواسیر کا مسئلہ ہونے پر یا،

اسکے علامات نظر آنے پر ہی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اور صحیح علاج لے۔

بواسیر سے بچے رہنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے،

کہ آپ اپنی طرز زندگی پر توجہ دیں۔

پیٹ صاف رکھیں اور ایسا کھانا استعمال کریں۔

جس میں فائبر کی مقدار ذیادہ ہو۔

تاکہ پیٹ ٹھیک سے صاف ہوتا رہے۔

اپنے کھانے میں آیوروید کے اصولوں پر عمل کریں۔

سونے اور جگانے کا وقت طے کریں۔

اور جسمانی سرگرمیاں جیسے یوگا، رقص،

رسی سے کھیلنا ، واکینگ کو زندگی کا حصہ بنائے۔

بیل کا شربت ، ایلویرا، ہلدی کا دودھ ،

موسم کے مطابق ہری سبزیاں اور دالوں کا استعمال ضرور کریں۔

Tags:

You Might also Like