ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ کا ایمسٹ میں شاندار مظاہرہ، سید عبد الرحیم شکور کوایمسٹ کا 80 واں رینک
ایم ایس کے طلبہ کو پہلے ایک ہزار اسٹیٹ ٹاپ رینکس میں دس رینکس حاصل-
ایمسیٹ ٹاپرس کو یو پی ایس سی کے سیول سروسس امتحان ٹاپ کرنے کے عزم کے ساتھ آگے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 25 مئی ۔ پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے انٹرنس امتحانات میں بہترین مظاہروں کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایمسٹ میں بھی اچھا مظاہرہ پیش کیا ہے۔
آج جاری ایمسیٹ کے نتائج کا اعلان ہوا اس میں ایم ایس جونیئر کالج کے طالب علم سید عبد الرحیم شکورنے شاندار 80 واں رینک حاصل کیا ہے۔
ان کے علاوہ ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ میں سید عبدالرحیم شکور 80 واں رینک ، محمد عبدالملک 343 واں رینک ، عاتکہ زینب 410 واں رینک ، زوبیہ صدیقہ 591 واں رینک، سُہا مظہر 655 واں رینک ، سکینہ ثمین 733 واں رینک ، کاشف احمد 736 واں رینک ، عمارہ فاطمہ 738 واں رینک ، انجم سلطانہ 745 واں رینک ، نبیلہ مریم انصاری 757 واں رینک ، شامل ہیں۔
ان طلبہ کے علاوہ مزید متعدد ایسے طلبہ ہیں جنہوں نے ایمسٹ میں اچھے نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے-
ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ کو تہنیت پیش کرنے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس ماں صاحب ٹینک حیدرآباد میں مدعو کیا گیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں کہا کہ وہ ایمسیٹ کے امتحان کی تیاری کے دوران حاصل کردہ جذبہ مسابقت کو مزید پروان چڑھائیں اور یہ عزم کریں کے وہ دنیا کے سب سے مشکل ترین مسابقتی امتحانات میں سے ایک یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سروسس کے امتحان کے ٹاپرس میں اپنی جگہ بنائیں گے ۔