Type to search

ٹی وی اور فلم

 فلم را کی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری

راکی اور رانی کی پریم کہانی

فلمی ڈسک، 26 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی کا فرسٹ لک جاری ہوگیا ہے- جمعرات کو فلم کے میکرس نے اسکے فرسٹ پوسٹر کو ریلیز کردیا—

 

 

بتادیں کہ کرن جوہر 25 مئی کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں،  بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر اس موقع پر اپنے مداحوں کو زبردست تحفہ دیا ہے۔

 

کرن جوہر نے ہدایت میں بنی راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے، کرن جوہر اسکے ذریعہ 7 سال بعد ڈائریکشن فیلڈ میں واپسی کررہے ہیں- فلم میں رنویر اور عالیہ کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی جیسے بڑے اسٹارس نظر آئیں گے-

 

 

فلمساز کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے خاص موقع پر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم را کی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے۔

 

 

پہلی جھلک دھرما پروڈکشن کے آفیشل سوشل ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے، جس میں مداحوں کو فلم سے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی پہلی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔

 

 

ایکٹر رنویر سنگھ نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یاروں کا یار دلوں کا دلدار، راکی— وہیں عالیہ بھٹ کے فرسٹ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ایکٹر نے لکھا، راکی کے دل کی رانی—، ان پوسٹرس میں جہاں رنویر اپنے شرٹ میں اپنے ایبس فلانٹ کرتے نظر آرہے ہیں- وہیں عالیہ دیسی لک میں نظر آرہی ہے-

 

 

بتادیں کہ سال 1998 میں کچھ کچھ ہوتا ہے، سے بطور ہدایتکاری میں قدم رکھنے والے کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال پورے کرچکے ہیں- اب فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی، کے ذریعہ کرن 7 سال بعد فلم کی ہدایت کررہے ہیں- بطور ڈائریکٹر انکی آخری فلم اے دل ہے مشکل ، تھی-

Tags:

You Might also Like