Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کرودھ میں سنیل شیٹی کے ساتھ نظر آئی ساؤتھ اداکارہ ساکشی شیوانند

اداکارہ ساکشی شیوانند

فلمی ڈسک، 8 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی کئی اداکاراؤں نے بالی ووڈ میں کیریئر بنایا اور ان میں سے کئی کو فینس نے خوب پسند کیا اور وہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ بنی-

ایسی ہی ایک بے حد خوبصورت اداکارہ ہے ساکشی شیوانند ، جنہوں نے ساؤتھ میں کامیابی ملنے کے بعد بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور کئی فلموں میں نظر آئی-

ساکشی کو بالی ووڈ میں کامیابی ملنے لگی تھی- انہوں نے کئی فلمیں سائن کی، ساکشی فلم کرودھ میں سنیل شیٹی کی بہن کے رول میں دیکھی-

 

فلم کرودھ کے علاوہ وہ زنجیر، جنم کنڈلی، پاپا کہتے ہیں، اور ، آپ کو پہلے کہیں دیکھا ہے، جیسی فلموں میں نظر آئی-

 

فینس انہیں نوٹس کرنے لگے تھے، لیکن اچانک ہی ساکشی نے انڈسٹری چھوڑ دی-

رپورٹس کے مطابق اس نے انڈر ورلڈ کے خوف کی وجہ سے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا۔ان کا تعلق انڈر ورلڈ سے ہے۔ اس دوران بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ کی دہشت چھائی ہوئی تھی۔

 

جب میں یہاں پیر جما رہی تھی، تب کئی انڈسٹری کے کئی دوست نے بتایا کہ بالی ووڈ اور انڈر ورلڈ کا گہرا تعلق رہا ہے، میں ڈر گئی اور بالی ووڈ چھور کر ساؤتھ چلی گئی-

وہ اتنی ڈر گئی تھی کہ انہوں نے اپنا پتہ بھی بالی ووڈ کے اپنے فرینڈس کو نہیں بتایا- انہوں نے فلم سائن کی تھی، لیکن انہیں پتہ چلا کہ اس پروڈیوسر کا کنکشن انڈرورلڈ سے ہے، تو انہوں نے اسکا فون اٹھانا بند کردیا اور نمبر ہی بدل لیا-

بتادیں کہ کافی وقت تک گمنام رہنے کے بعد ساکشی نے ساؤتھ فلمیں کرنا شروع کردیا اور وہاں کی اسٹار اداکارہ ہے-
ساکشی شیوانند، چرنجیوی سے ناگرجن، بالا کرشنن اور موہن بابو جیسے ساؤتھ کے بڑے اسٹارس کے ساتھ فلمیں کرچکی ہیں-

حالانکہ وہ بالی ووڈ میں بھی وہ کامیاب ہوتی جارہی تھی، سال 2003 میں انوبھو سنہا کی ہداتی میں بنی فلم آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے، میں ساکشی کے ساتھ پریانشو چیٹرجی ، اوم پوری اور فریدہ جلال نظر آئے تھے- اس فلم کی کامیابی کے بعد تو وہ ٹاپ اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنانے کی راہ پر تھی-

بتادیں کہ اداکارہ ساکشی شیوانند کی پیدائش 15 اپریل 1977 کو مہاراشٹرا میں ہوئی- انکی چھوٹی بہن شلپا انند ایک ٹی وی اداکار ہے-